Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، املاک نذر آتش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، املاک نذر آتش
دنیا

بھارت: مغربی بنگال میں ہندو مسلم فسادات، املاک نذر آتش

Published April 1, 2023
Tags: Featured بنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ میں پولیس کی طرف سے کوتاہی ہوئی؛ ممتا بینرجی رام نومی کا جشن مسلمانوں کی املاک کو نقصان
Share
SHARE

ہاوڑھ بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مغربی بنگال میں رام نومی تہوار کے موقع پر مذہبی جلوسوں کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں مسلمانوں کی املاک نذر آتش کردی گئیں جس پر پولیس کم از کم 36 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو بنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ کے ایک محلے میں متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا تاہم اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنایا۔

اس موقع پر رام نومی کا جشن منانے والے ہندو انتہا پسندوں نے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ دکانوں کو توڑ دیا گیا۔

ہاوڑہ کے شب پور ضلع میں مسلمان اور ہندو کئی نسلوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور جمعہ کو وہاں دن بھر کشیدگی رہی اور وقتاً فوقتاً جھڑپیں جاری رہیں۔

یہ معاملہ اس وقت خطرناک شکل اختیار کر گیا جب بی جے پی کے متنازع رہنما ٹی راجا سنگھ حیدرآباد میں ایک عوامی مقام پر ایک بڑے ہجوم کے ساتھ پہنچے جو جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے اور مسلمان مخالف تقریر شروع کردی۔

راجا سنگھ نے کہتے ہیں ایک دھکا لگا تو آج ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے، آنے والے وقت میں ایک اور دھکا لگے گا تو متھرا میں ایک اور عالیشان مندر تعمیر ہوگا، ایک اور دھکہ لگے گا تو کاشی میں بھی ایک مندر بنے گا۔

اس کے بعد وہ مزید کہتے ہیں سننے والو، کان کھول کر سن لو، راجا سنگھ کسی کے باپ سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب جمعرات کو رام نومی تہوار منانے والوں نے جلوس کو اپنے راستے سے ایک غیر مجاز علاقے کی طرف موڑ دیا۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی پر بتایا کہ جلوس پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا جب یہ شب پور سے گزر رہا تھا۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کوتاہی ہوئی ہے اور اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریاستی پولیس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ریاست میں اپوزیشن جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے کہا کہ جھڑپوں میں پارٹی کے کم از کم 10 کارکن زخمی ہوئے ہیں اور پولیس تشدد کے دوران کسی تماشائی کی مانند کھڑی رہی۔

دریں اثنا، مغربی بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ تشدد میں چھ پولیس اہلکار اور پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

وڈودرا پولیس کے جوائنٹ کمشنر ایم ایل نناما نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے علاقے فتح پورہ میں ایک بڑے ہجوم نے پتھراؤ کیا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

TAGGED:Featuredبنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ میںپولیس کی طرف سے کوتاہی ہوئی؛ ممتا بینرجیرام نومی کا جشنمسلمانوں کی املاک کو نقصان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چیف جسٹس سمیت 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور
Next Article کراچی میں لاکھوں سندھی جمع کرکےبیرونی آبادی،ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کریںگے؛صنعان قریشی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ایران: توہین رسالت کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت

(ویب ڈیسک ):ایران میں دو افراد کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق…

May 8, 2023
پاکستان

سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق

(ویب‌ڈیسک): لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی سیاست…

October 27, 2024
پاکستان

فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام والد کے نام پر’میر مرتضیٰ بیرہ‘ رکھ دیا

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کے ہاں…

March 16, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شئیر کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردیں۔ذرائع وزارت…

May 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?