راجکوٹ – انڈیا (اسپورٹس ڈیسک): بھارت میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے اونر نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، آگ گیمنگ زون کے اندر بنائی گئی ایک عارضی حصے میں لگی۔
رپورٹ کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔
گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کئے جائیں جب کہ انہوں نے ہلاک شدگان کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سینیئر آئی پی ایس آفیسر سباش تریویدی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔