Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ چاند کے مدار میں‌داخل، تصاویر جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ چاند کے مدار میں‌داخل، تصاویر جاری
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ چاند کے مدار میں‌داخل، تصاویر جاری

Published August 10, 2023
Tags: Featured اسرو نے کامیابی سے چاند کے مدار میں خلائی جہاز کو داخل کیا
Share
SHARE

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): بھارتی خلائی مشن ’چندریان 3‘ نے چاند کی پہلی تصاویر جاری کی ہیں، یہ خلائی جہاز 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔بھارت نے 2 ناکامیوں کے بعد 14 جولائی 2023 کو تیسری بار اپنا خلائی مشن ’چندریان 3‘ لانچ کیا تھا جو رواں ماہ چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کرے گا۔

The Moon, as viewed by #Chandrayaan3 spacecraft during Lunar Orbit Insertion (LOI) on August 5, 2023.#ISRO pic.twitter.com/xQtVyLTu0c

— LVM3-M4/CHANDRAYAAN-3 MISSION (@chandrayaan_3) August 6, 2023

اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو بھارت تین دیگر ممالک بشمول امریکا، چین اور روس کے گروپ میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند پر مشن اتارنے کا انتظام کیا ہے۔

چندریان 3 خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا خلائی جہاز ہوگا، جو کہ خلائی ایجنسیوں اور نجی خلائی کمپنیوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا علاقہ ہے کیونکہ وہاں پانی کی جمی ہوئی تہہ موجود ہے جو مستقبل کے خلائی اسٹیشن کو سہارا دے سکتی ہے۔

راکٹ لانچ ہونے کے تقریباً 3 ہفتے بعد خلائی ایجنسی کی جانب سے چاند کی پہلی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلائی جہاز کے قریب آنے کے ساتھ چاند کی سطح پر گڑھے بڑے سے بڑے ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ خلائی جہاز گزشتہ روز (8 اگست) کو ٹرانسلونر مدار میں بھیجا گیا اور سنیچرکو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خلائی تحقیقی ایجنسی (اسرو) کا کہنا ہے کہ چندریان 3 اچھی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب اسرو نے کامیابی سے چاند کے مدار میں خلائی جہاز کو داخل کیا ہے‘۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان 3 بھارت کے چاند کی تلاش کے پروگرام کا تیسرا حصہ ہے اور توقع ہے کہ یہ اپنے پہلے چاند مشن میں کامیاب ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 2020 میں آئی آر ایس او نے چندریان 2 مشن کامیابی کے ساتھ بھیج دی تھی لیکن اس کا لینڈر اور روور ایک حادثے میں تباہ ہوگئے جہاں سے چندریان 3 مزید کوشش کے لیے بھیجا گیا ہے۔

سنسکرت زبان میں چندریان کا مطلب ہے ’چاند گاڑی‘ جس میں 2 میٹر اونچا لینڈر شامل کیا گیا ہے جو خلائی روور کو چاند کے جنوبی قطب پر اتارنے کی کوشش کرے گا جہاں وہ متوقع طور پر 2 ہفتے موجود ہوگا جس کے دوران متعدد تجربات کیے جائیں گے۔

بھارتی خلائی ادارے کے مطابق خلائی جہاز 23 اگست کو لینڈ کرے گا۔

چندریان کی لانچ بھارت کا پہلا بڑا مشن ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے خلائی لانچوں اور متعلقہ سیٹلائٹ پر مبنی کاروبار میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔

TAGGED:Featuredاسرو نے کامیابی سے چاند کے مدار میں خلائی جہاز کو داخل کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اداکارہ کاجول سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں
Next Article حساس دانتوں میں غذائی درجہ حرارت شناس خلیات اور سگنلز پائے جاتے ہیں،تحقیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی (ویب ڈیسک): غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار…

February 12, 2024
پاکستانکھیل

پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم…

April 27, 2024
دنیا

افغان صوبے بدخشاں میں دھماکے سے صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

(ویب ڈیسک ): افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق…

June 6, 2023
کاروبار

گورنر اسٹیٹ بینک نے اگلے ہفتے سے ڈالرز آنے کی خوشخبری سنادی

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈالرز دیکھ کر امپورٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، اگلے ہفتے…

January 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?