Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اداروں کو دائرہ اختیار میں کام کرانےمیں کامیاب نہیں ہوسکے؛ بلاول بھٹو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اداروں کو دائرہ اختیار میں کام کرانےمیں کامیاب نہیں ہوسکے؛ بلاول بھٹو
پاکستان

اداروں کو دائرہ اختیار میں کام کرانےمیں کامیاب نہیں ہوسکے؛ بلاول بھٹو

Published August 8, 2023
Tags: Featured نوجوان اس روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جیسے 30 سال انہوں نے بھگتا ہے ہم بھی آگے جاکر وہی سیاست کریں، ملک کے نوجوان اس روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ایوان میں گالم گلوچ اور بدتہذیبی کی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مخالفت کرتے تھے تو جمہوری دائرے میں رہنے کی کوشش کرتے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے تھے اور مسلط حکومت کو بے نقاب کرنا چاہ رہے تھے مگر ہر وقت ہمارے ذہن میں یہ ہوتا تھا کہ ہم سے ایسا کام نہ ہو جس سے سسٹم کو نقصان ہو، جمہوریت کو دھچکا پہنچے اور تیسری قوت یا غیر جمہوری قوت فائدہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری توجہ اس پر دی کہ عدم اعتماد کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالنا ہے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا لیکن تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہم اس میں کامیاب ہوئے اور تاریخ رقم کی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے گھر بھیج کر اتحادی وزیر اعظم کو منتخب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہم سب نے ارادہ کیا کہ جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان کو درست کرنے کی کوشش کریں، سویلین اداروں کو مضبوط بنائیں، پارلیمان کے وقار کو بحال کیا جائے، جمہوریت کو مضبوط کیا جائے اور اب تاریخ فیصلہ کرے گی کہ ہم اس میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں ایک ایسی اپوزیشن ملی جس کو نہ جمہوریت کی فکر تھی، نہ پارلیمان، نہ ملک اور نہ ہی کارکنان کی فکر تھی اور انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں وہ ریڈ لائن عبور کی جو کبھی نہیں ہوئیں کیونکہ جب ایک وزیراعظم (ذوالفقار بھٹو) کو تختہ دار پر چڑھایا گیا اور دو وزرائے اعظم کو جلاوطن کیا گیا تب بھی اس قسم کی سیاست نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی اپوزیشن ملی جس نے تاریخ میں پہلی بار جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، اور جب ایسا قدم اٹھایا جاتا ہے تو پھر ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ایسے کچھ اقدام اٹھانے پڑے تاکہ پھر سے ایسے کام نہ ہوں، لیکن افسوس کے ساتھ ہمیں جو نظر آرہا ہے ہماری اپوزیشن کوئی سبق نہیں سیکھ رہی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کا سیاست کا طریقہ کار اور انداز آج بھی وہی ہے کہ یا میں کھیلوں گا یہ کسی کو نہیں کھیلنے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن سیاسی جماعتوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اس نظام کو کیسے چلنے دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف یہ ہے کہ نیا میثاق جمہوریت نہ ہی سہی پرانے میثاق جمہوریت کو تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو تسلیم کرنا ہوگا، ہمیں بیٹھ کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا واپڈا کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چلائیں گے یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس کو چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 15 ماہ کا جو وقت ملا اس میں ہم تمام اداروں کو دائرہ اختیار میں کام کرانے کے حوالے سے کامیاب نہیں ہوئے، مزید کہا کہ اپوزیشن پر بھی فرض ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کرے اور ہم پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم سب سیاستدان بنیں، سیاست و جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے کچھ دن قبل بھی یہ بیان دیا تھا کہ نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہئیں جس سے میرے اور مریم نواز کے لیے آگے جاکر سیاست آسان ہو نہ کہ مشکل۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم چل رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جیسے 30 سال آپ نے بھگتا ہے ہم بھی آگے جاکر وہی سیاست کریں، ہمارے ملک کے نوجوان اس روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، وہ اب نہ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں نہ کسی اور پر جبکہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہماری نوجوان نسل ہے۔

TAGGED:Featuredنوجوان اس روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان: کیچ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ،7 افراد جاں بحق
Next Article IMF -حکومتی ملی بھگت: چوروں و اشرافیہ کوچھوڑ کرعوام سےبجلی پر721 ارب اضافی وصولی کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

صرف3 سیکنڈ میں لہجے،جذبات سمیت آواز نقل کرنیوالاسافٹ ویئر

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): مائیکرو سافٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک اے آئی سافٹ ویئر بنایا ہے جو صرف…

January 12, 2023
پاکستانتازہ ترین

زین شاہ اورجگدیش آہوجا کا بیماری کےباوجود 11 یوم سے پیدل مارچ

دادو (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ اور نائب صدر جگدیش آہوجا ’’سندھ مارچ‘‘ کے…

February 24, 2023
کھیل

پی ایس ایل میں پہلی بار 21غیر ملکی اسٹارکھلاڑی شامل

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پی ایس ایل8 میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر…

February 1, 2023
انٹرٹینمنٹ

امبانی کے بیٹے کی شادی:بالی وڈ کے 3 سپر اسٹارخانز کی برسوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس

جام نگر-گجرات (شوبز ڈیسک): بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی…

March 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?