Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’چیٹ جی پی ٹی‘کے مقابلےبارڈ‘ نامی جدید چیٹ بوٹ متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ’چیٹ جی پی ٹی‘کے مقابلےبارڈ‘ نامی جدید چیٹ بوٹ متعارف
سائنس و ٹیکنالوجی

’چیٹ جی پی ٹی‘کے مقابلےبارڈ‘ نامی جدید چیٹ بوٹ متعارف

Published February 8, 2023
Tags: Featured چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی گوگل بارڈ
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): گوگل نے مائیکرو سافٹ کی عالمی شہرت یافتہ چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے مقابلے کے لیے ’بارڈ‘ کے نام سے اپنی جدید چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو سان فرانسسکو کی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے تیار کیا ہے جہاں مائیکرو سافٹ کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے تیار کردہ یہ مقبول ایپلی کیشن انسانوں کی طرح بات کرتے ہوئے کئی زبانوں میں گفتگو میں مہارت رکھتی ہے۔

Google says it will release a conversational chatbot named Bard, setting up an artificial intelligence showdown with Microsoft, which has invested billions in the creators of ChatGPT, a language app that convincingly mimics human writing.https://t.co/XNOB5mHLn7

— AFP News Agency (@AFP) February 6, 2023

اس ایپلی کیشن نے مضامین لکھنے، نظموں اور پروگرامنگ کے کوڈز محض چند سیکنڈز میں لکھ کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھوکا دہی اور کئی پیشوں کے مکمل طور پر خاتمے کے ساتھ ساتھ مشین کے انسانی صلاحیت اور قابلیت پر غلبہ پانے کے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ اوپن اے آئی کی معاونت کر رہے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کے فیچرز کو اپنی ٹیموں کے پلیٹ فارم سے مربوط کرنے کا آغاز کردیا ہے تاکہ وہ ان کی اپیلی کیشن کے ساتھ ساتھ سرچ انجن ’بنگ‘ کے ساتھ مطابقت حاصل کر سکے۔

اس ایپلی کیشن کی بنگ میں شمولیت کے ساتھ ہی توجہ عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن بنگ پر مرکوز ہو گئی تھی اور یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی تھیں کہ اب گوگل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ’بنگ‘ کی شکل میں غیرمعمولی مسابقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی راتوں رات مقبولیت کے بعد گوگل میں خطرے میں گھنٹی بج گئی تھی اور اسے ’کوڈ ریڈ‘ خطرہ قرار دیا گیا، گوگل کی تشویش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کئی سال قبل کمپنی چھوڑ کر جانے والے اپنے بانیان سرجی برین اور لیری پیج کو واپس طلب کر لیا تاکہ ان کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے اس طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ گوگل پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی آمدن میں مستقل کمی کے سبب سرمایہ کار بھی ناخوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ 12ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے نئی ایپلی کیشن کے اجرا کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب مائیکرو سافٹ ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جس سے یہ بات مزید واضح ہو گئی ہے کہ دونوں بڑی کمپنیاں اب ٹیکنالوجی پر ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی جسے ’جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف تجزیہ کار روب اینڈرل نے کہا کہ ’جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ ایک گیم چینجر ہے اور جیسے انٹرنیٹ کے عروج نے نیٹ ورکنگ کی دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کا صفایا کردیا تھا، بالکل اسی طرح یہ دونوں بڑی کمپنیاں بھی سرچ اور انفارمیشن کی دنیا کو بدل کر رکھ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گوگل آج بھی اس حقیقت کے ساتھ بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے لیکن اس نئی ٹیکنالوجی کے بعد یہ سب بدل سکتا ہے اور گوگل کو ماضی کا قصہ بنا سکتا ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پیچائی نے پیر کو اپنے بلاگ میں لکھا کہ گوگل بارڈ کی بات چیت کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو جلد ٹیسٹنگ کے بعد آنے والے ہفتوں میں سب کے استعمال کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی اپنی تمام تر صلاحیت اور بہترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود صارفین کو تازہ ترین معلومات کی فراہمی میں ناکام ہے جو اس کی واحد اور سب سے بڑی خامی ہے اور سندر پیچائی نے اپنی چیٹ بوٹ کے اس خامی سے مبرا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کئی برسوں سے تیاری کے مراحل سے گزرنے والے اپنے لینگویج سافٹ ویئر کی کامیابی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گوگل کی چیٹ بوٹ ویب سے معلومات لے کر تازہ اور بہترین معیاری جوابات دے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نومبر میں چیٹ جی پی ٹی کے لانچ ہونے کے بعد فیس بُک کی کمپنی میٹا نے بھی نومبر میں ہی اپنی لینگویج کی آرٹیفیشل ایپلی کیشن ’گلیکٹیکا‘ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا کیونکہ تین دن کے استعمال کے بعد صارفین نے اس کو جانب دار اور غلط معلومات کا حامل قرار دیا تھا۔

TAGGED:Featuredچیٹ بوٹچیٹ جی پی ٹیگوگل بارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایل سیز پر کوئی بندش نہیں،پیٹرول کا وافر اسٹاک موجود ہے؛مصدق ملک
Next Article جم جانیوالی خواتین کیلیےخوشخبری؛وزن کم کرنے کاآسان نسخہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ملائیشیا کے بولر کیجانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم

کوالالمپور (اسپورٹس ڈیسک): ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) مینز…

July 27, 2023
دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد منظور، اپوزیشن پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں…

July 18, 2024
پاکستان

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات…

November 4, 2023
پاکستانصحت

کراچی میں نمونیا پھیل گیا:یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں؛ ادارہ امراض اطفال

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): شہر میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ادارہ امراض اطفال کے ایمرجنسی انچارج…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?