Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر
کھیل

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

Published August 7, 2023
Tags: Featured پاکستان کرکٹ بورڈ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ انضمام الحق نے پچھلے دور میں کوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام کیا ہے، آخری باری 2019 میں ان کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کی گئی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق کا آخری اسائمنٹ تھا۔

ان کی منتخب کردہ ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جب کہ وہ 2019 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

انضمام الحق اس سے قبل 13-2012 میں مختصر مدت کے لیے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جب کہ وہ افغانستان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

انضمام الحق 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، وہ378 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 11ہزار 739 رنز بنانے والے بلے باز ہیں جنہوں نے 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

انہیں 120 ٹیسٹ میں 8 ہزار 830 رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں 25 سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی تھی جس میں انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

یہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی مجموعی ڈومیسٹک ڈھانچے، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز، نیشنل سلیکشن کمیٹی کی تقرری، نیشنل ٹیم کے کوچز کی تقرری، سینٹرل اور ڈومیسٹک معاہدوں اور امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی بہتری کے منصوبوں سمیت کرکٹ کے امور پر سفارشات کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

TAGGED:Featuredپاکستان کرکٹ بورڈ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پٹری کے جوڑ میں فش پلیٹس کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگانے سے حادثہ ہوا،ابتدائی رپورٹ
Next Article مارک زکر برگ نے ایلون مسک کی ’کیج فائٹ‘ کا چیلنج قبول کرلیا، آج ہی لڑنے کو تیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عالمی فوجداری عدالت انسانیت کی دشمن بن چکی ہے، نیتن یاہو نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت سے اپنے…

November 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر اور ماڈل کپوتاکھی چنچلا مس پاکستان یونیورس 2023 بن گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک): کراچی کی ڈاکٹر اور ماڈل ’’کپوتاکھی چنچلا‘‘ نے مس پاکستان یونیورس 2023 کا تاج حاصل کر لیا،…

June 16, 2023
کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز…

April 11, 2023
پاکستان

کراچی کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی…

November 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?