Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: IPL میچ : نوین الحق، گمبھیر اور کوہلی کی تلخ کلامی، تینوں پر جرمانہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > IPL میچ : نوین الحق، گمبھیر اور کوہلی کی تلخ کلامی، تینوں پر جرمانہ
کھیل

IPL میچ : نوین الحق، گمبھیر اور کوہلی کی تلخ کلامی، تینوں پر جرمانہ

Published May 2, 2023
Tags: Featured جرمانہ قبول کرلیا کوہلی نے بھی اعتراف کیا لفظی جنگ
Share
SHARE

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے بھی اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ لکھنو کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈ رویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے۔

یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

پریس ریلیز کے مطابق گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کی خلاف ورزی کے جرم کا اعتراف کیا۔

اس میں کہا گیا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی پر بھی آئی پی ایل 2023 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انہوں نے بھی آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

صرف ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر نہیں ہی بلکہ لکھنو سپر جائنٹس کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کی بھی سرزنش کی گئی اور آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 1 کے مطابق میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ لکھنو سپر جائنٹس کے باؤلر نوین الحق پر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredجرمانہ قبول کرلیاکوہلی نے بھی اعتراف کیالفظی جنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات کی ترویج کی جاتی ہے؛ نادیہ خان
Next Article سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

ہائی وے پر اُڑن طشتری گاڑی کو دیکھ کر پولیس روکنے پر مجبور ہوگئی

اوکلاہوما(ویب ڈیسک ): امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک ہائی وے پر معمول کے گشت کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار ٹروپر…

July 7, 2024
پاکستان

مستونگ میں انتہائی دلخراش واقعہ: 10 سالہ بچی گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل

کوئٹہ (ویب ڈیسک):مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔بلوچستان…

September 12, 2025
ویڈیوز

وہیل مچھلی تنہائی میں گیت گنگناتی ہے، آسٹریلوی حیاتیات دان کی تحقیق

برسبن (ٹیک ڈیسک): ماہرین نے کہا ہے کہ بالخصوص ہمپ بیک وہیل، جب تنہا ہوتی ہیں تو وہ گیت نما…

February 21, 2023
کھیل

ورلڈکپ ٹیم میں سرفراز کی شمولیت واضح نہیں؛ مکی آرتھر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ…

May 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?