Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایران: گرلز اسکولوں پرگیس حملے، 100 سے زائد طالبات ہسپتال داخل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ایران: گرلز اسکولوں پرگیس حملے، 100 سے زائد طالبات ہسپتال داخل
دنیا

ایران: گرلز اسکولوں پرگیس حملے، 100 سے زائد طالبات ہسپتال داخل

Published March 2, 2023
Tags: 10 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا 100 سے زائد طالبات ہسپتال میں Featured تعلیم بند کرنے کے مقصد کے تحت
Share
SHARE

تہران (ویب ڈیسک): ایران میں لڑکیوں کے اسکولوں پر مبینہ گیس حملوں کے نئے سلسلے کے بعد 100 سے زائد طالبات کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔اسلامی جمہوریہ کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ طالبات کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Education is a human right. Attacks on school girls in Iran must be stopped. pic.twitter.com/obUuWzUQbP

— Amnesty International (@amnesty) March 1, 2023

ایران بھر میں اسکول طالبات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سانس کی تکلیف کے سیکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ان واقعات کے حوالے سے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں پر ان حملوں کا مقصد زبردستی اسکول بند کرانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین مشتبہ حملوں میں لڑکیوں کے کم از کم 10 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، نشانہ بنائے گئے سات اسکول شمال مغربی شہر اردبیل میں اور تین اسکول دارالحکومت تہران میں واقع ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اردبیل میں ہونے والے واقعے کے بعد 108 طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ان تمام کی حالت مستحکم ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے والدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کے مغربی واقع شہر تہرانسر کے ایک ہائی اسکول کی طالبات کو زہریلے اسپرے کا نشانہ بنایا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے لڑکیوں کے اسکولوں پر زہریلی گیس کے مشتبہ حملوں کے سلسلے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایک قانون ساز نے کہا کہ نومبر میں پراسرار زہریلی گیس کے پھیلنے کے بعد سے تقریباً 12 سو طالبات کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی کی ترجمان زہرہ شیخی نے کہا کہ قم شہر میں تقریباً 800 اور مغربی شہر بوروجیرد میں 400 طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پارلیمنٹ کی ویب سائٹ نے بتایا کہ وزارت صحت نے قم کے اسکولوں میں پائے جانے والے مادے کے جائزے کے دوران نائٹروجن کے آثار پائے گئے جو کہ بنیادی طور پر کھاد میں استعمال کی جاتی ہے۔

زہریلی حملوں کے بعد ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ ناقدین نے حملوں کا نشانہ بننے والے اسکولوں کی بڑھتی تعداد کے حوالے سے حکام کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی کی مذمت کی ۔

اتوار کے روز ایران کے نائب وزیر صحت یونس پناہی نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم بند کرنے کے مقصد کے تحت قم میں کچھ لوگوں کو زہر سے نشانہ بنایا گیا۔

سماجی کارکنوں نے اسکولوں پر ہونے والے حملوں کے ذمہ داروں کا موازنہ افغانستان میں طالبان اور ساحل میں بوکو حرام سے کیا جو کہ لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتی ہے۔

TAGGED:10 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا100 سے زائد طالبات ہسپتال میںFeaturedتعلیم بند کرنے کے مقصد کے تحت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوہر موڑ: تیز رفتار بس نے 20 سے زائدگاڑیوں کو ٹکر ماردی
Next Article اٹلی کشتی واقعہ:شاہدہ چنٹوجاں بحق:کاش کھلاڑیوں کی قدرہو؛حاجرہ خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتا؛ عاقب جاوید

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ…

November 23, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

خیبرپختونخوا:5 ہزارPTI سوشل میڈیاانفلوئنسرسرکاری تنخواہ پربھرتی کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے…

March 18, 2023
دنیا

نیپال: بدنام زمانہ سیریل کِلر چارلس سوبھراج رہا

نیپال کی عدالت نے فرانس کے بدنام زمانہ سیریل کِلر ’چارلس سوبھراج‘ کو خرابی صحت کی بنیاد پر رہا کرنے…

December 22, 2022
دنیا

کینیا میں ایک اور اسکول آگ کی لپیٹ میں‌آگیا، ایک ہفتےکے اندر اسکولوں میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ

کینیا (ویب ڈیسک): کینیا میں چند روز کے اندر ہی اسکول میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ پیش آگیا، آگ سے…

September 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?