Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
پاکستانکاروبار

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Published August 10, 2025
Tags: Featured اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف محکمہ محنت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ وزیر محنت سندھ کو خطوط
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ محنت سندھ کے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ممبران نے 3 اور 11 مارچ 2025 کو وزیر محنت سندھ کو خطوط لکھ کر اربوں روپے کی بے قاعدگیوں پر اعتراضات اٹھائے۔ ممبران نے نشاندہی کی کہ 10 ہزار ای بائیکس کیلئے 3 ارب کے تخمینے کی منظوری نہیں دی گئی، اسی طرح کلفٹن میں پچاس کروڑ مالیت کے دفتر کی 80 کروڑ میں خریداری اور 3 کروڑ سے بڑھاکر 35 کروڑ کے ڈیجیٹلائزیشن بجٹ پر بھی مشاورت نہیں کی گئی۔

مزدور رہنماؤں کے مطابق خریداری سے قبل گورننگ باڈی کی منظوری ضروری ہے مگر اس معاملے میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

ان اعتراضات پر مؤقف لینے کے لیے 29 جولائی سے3 اگست تک محکمہ محنت اور وزارت اطلاعات سندھ سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہ آیا تاہم محکمہ محنت نے 3 اگست کو ای میل پر سوالنامہ بھیجنے کا کہا لیکن اس کےباوجود جواب نہ ملا۔

البتہ 4 اگست کو بورڈ کا اجلاس ہوا اور جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہیڈ آفس، ای بائیکس اور ڈیجیٹلائزیشن کی تمام اسکیمز گزشتہ بجٹ میں ہی منظور ہو چکی ہیں لیکن بورڈ ممبران کے اعتراضات کیسے دور کیے گئے؟ اعلامیہ میں یہ واضح نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کی ٹیم ایک بورڈ ممبر کی نشاندہی پر کلفٹن بلاک 1 پہنچی جہاں 80 کروڑ میں خریدے جانے والے دو فلور کی ویلیو پراپرٹی ایجنٹس کے مطابق 50 کروڑ سے زائد نہیں لیکن اس معاملے پر بھی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا۔

اس دوران بعض بورڈ ممبران مستعفی بھی ہوئے اور حالیہ اجلاس میں کئی ممبران شامل نہ تھے جبکہ سیکرٹری لیبر کے اضافی چارج پر عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔

محکمہ محنت سندھ نے ای بائیکس، دفتر کی خریداری اور ڈیجیٹلائزیشن کو مزدوروں کی فلاح قرار دیا ہے مگرقانونی نکتہ نظر سے بورڈ ممبران کے اعتراضات اب تک جواب طلب ہیں۔

TAGGED:Featuredاربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشافمحکمہ محنت سندھورکرز ویلفیئر بورڈوزیر محنت سندھ کو خطوط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سکھر: نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے چھڑوا لیا
Next Article پاکستان میں پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

مختصرفلم ’نور‘ کانزورلڈفلم فیسٹیول میں صحت کی بہترین فلم قرار

کانز (شوبز ڈیسک): پاکستانی مختصر فلم ’نور‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں کامیابی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔عمر…

March 2, 2023
پاکستان

5 سال بھگتا، اب کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں؛ وزیراعظم،وزیر اعلیٰ بھی جیالا ہوگا؛ بلاول

مٹھی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا…

November 13, 2023
پاکستان

حکومت نےحاتم طائی کو مات دیدی: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم…

October 1, 2023
پاکستانکاروبار

پیٹرول15 اور ڈیزل 18 روپے مہنگا ہوگیا، ٹرانسپہورٹ اور ریلوے نے کرائے بڑھا دیے

لاہور (ویب ڈیسک): پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے…

September 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?