Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیا نیوزی لینڈ کاون ڈے میں پاکستان پر پلڑہ بھاری ہے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کیا نیوزی لینڈ کاون ڈے میں پاکستان پر پلڑہ بھاری ہے؟
کھیل

کیا نیوزی لینڈ کاون ڈے میں پاکستان پر پلڑہ بھاری ہے؟

Published January 9, 2023
Tags: Featured گرین شرٹس وائٹ بال ون ڈے سیریز کا آغاز
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز پیر سے کراچی میں ہورہا ہے تاہم گرین شرٹس وائٹ بال کے ساتھ قسمت بدلنے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز پیر سے کراچی میں ہورہا ہے، تینوں ہی میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں پر پہلے کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان کیلیے ہوم گراؤنڈز پر ریڈ بال کرکٹ میں نتائج انتہائی مایوس کن ثابت ہوئے، انگلینڈ کے ہاتھوں 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل آسٹریلیا سے بھی ہوم سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس لیے گرین شرٹس اب وائٹ بال کے ساتھ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

محدود اوورز کے فارمیٹس میں گرین شرٹس کی گذشتہ کچھ عرصے سے پرفارمنس بہتر ہی رہی ہے، انھوں نے گذشتہ برس کھیلے گئے 9 ون ڈے میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے، اب کپتان بابر اعظم ہوم سیریز میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نئے سال میں اس کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں، ون ڈے کرکٹ ٹیسٹ کے مقابلے میں مختلف طرز کی کرکٹ ہے، پاکستان ٹیم میں نئے چہرے سامنے آئے ہیں، نئے کھلاڑی بہت پرجوش ہیں، طیب طاہر اور کامران غلام نے اچھی پرفارمنس دیں۔

حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین اور شاہنواز دہانی کی واپسی سے ہماری بولنگ مضبوط ہوگئی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ انجرڈ شاداب خان کی عدم موجودگی میں سیریز کیلیے نائب کپتان مقرر ہونے والے شان مسعود کے میچ کھیلنے کا فیصلہ آخری لمحات میں ہوگا۔

اس حوالے سے بابراعظم کہتے ہیں کہ شان مسعود کو کھلانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، میچ سے قبل وکٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں فخرزمان کی شمولیت سے ٹاپ آرڈر مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے، حارث سہیل کی 2 برس بعد واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کا باہمی ون ڈے میچز میں پاکستان پر پلڑہ بھاری ہے، وہ گذشتہ 15 میں سے 12 ایک روزہ میچز میں گرین شرٹس کو مات دے چکے ہیں، گذشتہ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہنے والے کیویز اس وقت سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اور اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہے۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو بھی اپنے کئی اہم پلیئرز کی مختلف وجوہات کی بنا پر خدمات میسر نہیں ہیں، فاسٹ بولر میٹ ہینری دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ٹرینٹ بولٹ، کائیل جیمیسن اور ایڈم ملن بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

TAGGED:Featuredگرین شرٹسوائٹ بالون ڈے سیریز کا آغاز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ
Next Article عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مؤثر قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔شرجیل…

October 22, 2024
دنیا

شمالی غزہ میں دو عمارتوں پر اسرائیلی حملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

(ویب ڈٰیسک): شمالی غزہ میں دو کثیر منزلہ عمارتوں پر اسرائیل نے حملے کیے جس کے نتیجے میں 50 بچوں…

November 2, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس نے ملبے تلے دبے ترک خاندان کی جان بچالی

کراچی (ٹیک ڈیسک): ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز…

February 11, 2023
کھیل

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی: بنگلادیشی کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی…

January 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?