Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اٹلی کی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اٹلی کی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی
سائنس و ٹیکنالوجی

اٹلی کی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی

Published April 1, 2023
Tags: Featured امریکا کے کئی اسکولوں کی بھی پابندی پرائیوسی خدشات کی تحقیقات کریں گے نوجوان طلباچیٹ جی پی ٹی سے خوش
Share
SHARE

اٹلی (ٹیک ڈیسک): اٹلی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیٹنگ کے جدید ترین پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کردیا ہے۔اٹلی پہلا مغربی ملک ہے جس نے امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کی حمایت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل سے متعلق پرائیویسی خدشات ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اوپن اے آئی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے پرائیوسی خدشات کی تحقیقات کریں گے۔

اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کرےگا کہ آیا یہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے ساتھ منسلک ہے۔

جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے ذاتی ڈیٹا کو استعمال اور اسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن نے صارف کے گفتگو اور ادائیگی کی معلومات سے متعلق ڈیٹا کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واچ ڈاگ کے خدشات کو دورکرنے کے لیے اوپن اے آئی کے پاس 20 دن ہیں۔

یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

تاہم کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی سے صارفین کو ان کے سوالات کے متنازع جوابات بھی مل سکتے ہیں اور اس کا رویہ کچھ معاملات میں متعصبانہ بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر نوجوان طلباچیٹ جی پی ٹی سے سب سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ اب انہیں لگتا ہے کہ ان کے لیے اسکول، کالج یا یونیورسٹی کا کام کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔

اسی وجہ سے امریکا کے کئی اسکولوں نے اس پر پابندی بھی عائد کی ہے، تاہم پاکستان میں ایسا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ؎ سافٹ وئیر بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اس پلیٹ فارم پر اربوں ڈالر خرچ کرکے تیارکیا ہے۔

مائکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آفس ایپس جیسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور آؤٹ لک میں اس ٹیکنالوجی کا ایک ورژن شامل کرے گا۔

TAGGED:Featuredامریکا کے کئی اسکولوں کی بھی پابندیپرائیوسی خدشات کی تحقیقات کریں گےنوجوان طلباچیٹ جی پی ٹی سے خوش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فن لینڈ چند روز میں نیٹو کا باضابطہ رکن بن جائے گا، ترکی کی توثیق
Next Article جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں”فطرت سے پیار “شجرکاری کا دن منایا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کے…

May 21, 2024
کھیل

ورلڈکپ: آسٹریلیا کی پہلی فتح ، سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست

لکھنئو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5…

October 16, 2023
پاکستان

ملک میں پٹرول کا بحران:آئل ریفائنریز میں خام تیل کی قلت

کراچی (ویب ڈیسک): ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام…

February 3, 2023
پاکستان

سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس سے بری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح…

July 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?