کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی فیڈریشن اورخواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے شاہد ہ چنٹو کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کی ایک اور ساتھی گزر گئیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی ساتھی کھلاڑی شاہدہ چنٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
حاجرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دکھ بھرے الفاظ میں لکھا کہ “ٹیم کی ایک اور ساتھی گزر گئیں”وہ میدان کے اندر اور میدان سے باہر ایک روشن شخصیت کی مالک تھیں۔
الله انہیں جنت نصیب کرے ۔ مگر مرحومہ کوئی مزدور، ان پڑھ تو تھیں نہیں جو ایسے غیر قانونی ڈنکی لگانی پڑی ۔ قانونی طور پر ویزہ بھی لگوانے کی بھی کوشش کی جاسکتی تھی محض 27 سال کوئی اتنی بڑی عمر بھی نہیں ہوتی کہ 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی طرح ڈنکی لگانی پڑے
— crazb (@hammad_770) March 1, 2023
فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے اپنے پہلے بین الاقوامی گول کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “عالمی سطح پر مجھے پہلا گول اسکور کرنے میں مدد دینے والی شاہدہ چنٹو کا بے حد شکریہ ۔
حاجرہ خان نے شاہدہ چنٹو کیلئے ابدی سکون اور معفرت کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ ” کاش یہ ملک اپنے قومی کھلاڑیوں، اپنے عوام کو پہچانے اور ان کا احترام کیا جائے ۔مگر ساتھ ہی کچھ لوگوں نے اس پر ملکی صورتحال کو بھی اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا.
Shouldn’t you say she drowned trying to get to Europe because as a Hazara Shia woman sports professional in modern Pakistan she felt she had no future? Isn’t that a shame for Pakistan?
— Rob Adams (@RobCSAdams) March 1, 2023
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے بھی ہاکی کھلاڑی شاہدہ چنٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
چیئرپرسن ویمنزونگ سیدہ شہلا رضا،جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ شاہدہ رضا چنٹو کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا چنٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی اور معفرت کی دعا بھی کی ۔
وزیراعلیٰ نے تعزیتی بیان میں سابق خاتون کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شاہدہ رضا نے اپنی صلاحیتوں سے صوبے اور ملک کا نام ہاکی کے میدان میں روشن کیا ۔
یاد رہے کہ شاہدہ چنٹو 27 فروری میں اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ کشتی میں غیر ملکی تارکین وطن کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی لایا جا رہا تھا ۔
کوئٹہ میں پیدا ہونے والی شاہدہ رضا عرف چنٹو میدان میں انتہائی چست اور ہوشیار کھلاڑی تھیں۔ انہوں نے 2012 میں ایشین ہاکی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔