Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جماعت اسلامی-ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جماعت اسلامی-ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال
پاکستان

جماعت اسلامی-ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

Published January 4, 2023
Tags: حافظ نعیم الرحمن خالد مقبول صدیقی کراچی میں بلدیاتی انتخابات
Share
SHARE

کراچی(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا ادارہ نور حق پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے جماعت اسلامی کو 9 جنوری کو ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں ملاقات کا موقع دیا۔ دونوں جماعتیں بنیادی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے حکم ہی پر پہلے بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے، اب بھی ہوں گے۔ موروثی سیاست بنیادی جمہوریت کو اپنے تسلط کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد میں پری پول رگنگ ہورہی ہے ۔ ڈی لیمٹیشن میں سب سے بڑا ہاتھ ہوا ۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ووٹ کے علاقوں میں 40 ہزار کی آبادی پر حلقے بنے ۔دھاندلی کی جو کسر رہ گئی وہ انتخابات میں ہوگی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی اور انتخابات ہوں نہ ہوں، بلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں اور شفاف ہونا ضروری ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں، ایوانوں میں، اس پر بات چیت اور مذاکرات کیے۔ عوامی رائے ہموار کرنے کے لیے قانونی و آئینی حق استعمال کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ جماعت اسلامی بھی ان حالات میں متاثر ہے۔ سوالات چھوڑ کر جارہے ہیں کہ ڈی لمیٹیشن کے بعد شفاف انتخابات ہوں گے؟ ان کا نتیجہ قابل قبول ہوگا ؟ ہم سب کئی نکات پر اتفاق کرتے ہیں لیکن شاید ہماری ترجیحات الگ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نور حق میں سب بیٹھ کر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ تجربہ ہے کہ 6 سال بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ۔ پیپلز پارٹی 2013 تک حکومت میں رہی۔ 2015 تک ایم کیو ایم ان کی اتحادی رہی اور لڑ جھگڑ کر کورٹ سے رجوع کرکے انتخابات ہوئے۔

#BreakingNews
2009سے2015تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے،حافظ نعیم الرحمان

2009سے2015تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے #MQM @mqm #KhalidMaqboolSiddiqui #HafizNaeem #Pressconference #Karachi pic.twitter.com/fymEmm5fb1

— Waqtnews (@Waqtnewstv) January 4, 2023

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ ایک چیز درست کریں تو دوسری خراب ہو جاتی ہے۔ جمہوری جماعتوں کے لیے راستے مسدود ہیں۔ ہمیں سب سے زیادہ خواہش ہے کہ ملک اور جماعتوں میں انتخابات ہوں۔ آمروں کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوجاتے ہیں لیکن بڑی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کبھی درست نہیں ہوتی۔ اس کو ٹھیک کرانے کے لیے لڑائی لڑی، عدالت گئے لیکن انتخابات بھی ہوتے رہے۔ مردم شماری میں بھی کراچی سے ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی۔ غیر منظور شدہ مردم شماری پر الیکشن کرائے گئے۔ ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہے، گورنر بھی ان کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیار ملنا ضروری ہے اور ڈی لیمٹیشن پر ہمارے تحفظات ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے 29 روز کا دھرنا دیا۔ ڈی لمیٹیشن یا ووٹر لسٹ کی نشاندھی کے باوجود کراچی اپنا میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر چاہتا ہے۔ یہ عام بلدیاتی انتخابات نہیں ہیں۔ پورے پاکستان کی نظریں ان انتخابات پر ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا کسی صورت درست نہیں۔ انہیں التوا میں نہیں ڈالنا چاہیے۔بو آرہی ہے سازش کی کہ دو چار یا چھ سال مزید آگے بڑھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کروائے جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات جاری ہیں۔ کچھ ادوار میں ایم کیو ایم حکومت میں نہیں رہی۔ 70 کی دہائی سے کراچی کی مردم شماری میں ڈنڈی ماری گئی۔ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا۔ ہماری کوششوں سے پاکستان میں وقت سے پہلے مردم شماری ہورہی ہے۔

فاروق ستار اور آفاق احمد سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں خالد مقبول کا کہنا تھا کہ سب سے ملاقات کریں گے ، سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ پانچ سال سے یہ پیشکش کررہے ہیں۔ فیصلہ دوسروں کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔

TAGGED:حافظ نعیم الرحمنخالد مقبول صدیقیکراچی میں بلدیاتی انتخابات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےکئی سو ارب مزید درکار ہیں: وزیراعظم
Next Article عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا، مگر لیوی، کسٹمز کی آڑ میں 82 روپے کا ڈاکہ اور مہنگائی جاری

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت…

October 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔اسپیکر آغا سراج درانی…

February 25, 2024
پاکستان

پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

رحیم یار خان(ویب ڈیسک): رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں…

August 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

جلد الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے؛ چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے جب…

December 19, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?