جامشورو (ویب ڈیسک): صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر ایک ٹریفک حادثہ ہوا جہاں نوری آباد کے قریب ایک مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے.
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی جسے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا.
حادثے کے زخمیوں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی جنہیں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔