نیویارک(شوبز ڈیسک): معروف پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔
Justin Bieber has sold the rights to his publishing and artist royalties from his song catalog, adding himself to a growing list of pop stars who have inked rights deals https://t.co/UImYie7PJY
— CNN (@CNN) January 25, 2023
اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے جوکہ 200 ملین ڈالرز یعنی 20 کروڑ ڈالرز میں طے ہوئی ہے۔
Security where code happens 💫
— bridgecrew (@bridgecrewio) August 31, 2022
جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ’بے بی‘ اور ’سوری‘ سمیت دیگر گانوں کے حقوق فروخت کیے گئے ہیں ان گانوں نے دنیا بھر میں موجود جسٹن بیبر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس کا کہنا ہے اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹن ٹیمبرلیک اور مشہور وکا وکا اسٹار شکیرا نے بھی اپنی موسیقی مذکورہ کمپنی کو بیچ دیئے تھے۔