Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ،11خواتین اور بچے جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ،11خواتین اور بچے جاں بحق
پاکستان

کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ،11خواتین اور بچے جاں بحق

Published March 31, 2023
Tags: Featured تمام لاشیں خواتین کی ہیں؛ فیصل ایدھی کمشنر کراچی سےرپورٹ طلب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لے لیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کیلئے لوگوں کو فیکٹری میں بلایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اطلاعات کے مطابق راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔پولیس کے مطابق بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیواربھی گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں دو خواتیں جان کی بازی ہاریں جبکہ نالے میں دو بچے گر کر جاں بحق ہوئے، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 زخمیوں کوسول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال میں 9 لاشوں کو لایا گیا، سول اسپتال میں 2 لاشوں کو لایا گیا۔

فیصل ایدھی کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائی گئی تمام لاشیں خواتین کی ہیں جن میں 3 بچیاں بھی ہیں۔فیصل ایدھی کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائی گئی تمام لاشیں خواتین کی ہیں جن میں 3 بچیاں بھی ہیں

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مفت راشن کی فراہمی سے آگاہ نہیں کیا تھا، راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، فیکٹری منیجر سمیت 7 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ کے دیگرافراد کو بھی حراست میں لیا جائے گا، واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی سی کیماڑی مختیارعلی ابڑو کا کہنا ہے کہ راشن تقسیم سے قبل اجازت نامہ وصول نہیں کیا گیا، زکوٰۃ کے پیسے تقسیم کرنے سے پہلے یہاں لوگوں کو جمع کیا گیا تھا، ڈی سی آفس میں بھی کوئی درخواست نہیں دی گئی تھی، اندازے کے مطابق 500 لوگوں کو یہاں جمع کیا گیا تھا۔

ڈی سی کیماڑی نے مزید کہا کہ ڈائنگ فیکٹری انتظامیہ مستحقین میں راشن اور نقدی تقسیم کررہی تھی، اس طرح کا پروگرام کرنے سے پہلے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے، فیکٹری انتظامیہ نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔

TAGGED:Featuredتمام لاشیں خواتین کی ہیں؛ فیصل ایدھیکمشنر کراچی سےرپورٹ طلبگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لے لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں الیکٹرانک سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت دیدی گئی
Next Article میری ٹائم زونز بل پر رد عمل؛ وفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کا کوئی حق نہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری، استحکام پاکستان پارٹی کیجانب سے الیکشن لڑیں گی

لاہور (شوبز ڈیسک): اداکارہ نور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی۔اداکارہ نور جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی…

December 28, 2023
دنیا

نیویارک ائیرپورٹ پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی، پروازوں کا شیڈول متاثر

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پروازوں…

July 24, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ناسا پارکر سولر پروب ایک بار پھر سورج کو چھونے کو تیار

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی ادارے ناسا کا پارکر سولر پروب 2024 کے آخر میں سورج کو دوبارہ چھونے کی…

January 3, 2024
کھیل

ورلڈکپ: پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، بابراعظم کو بیک کروں گا؛ آفریدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول…

July 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?