(ویب ڈیسک): شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے علی ٹاؤن گلشن ویو موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 50 سالہ گل زمان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا بلدیہ مستان چوک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 24 سالہ فیصل محمود کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم،پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔