کراچی (ویبڈیسک): کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کل سے اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 20ہوگئی ہے جنہیں سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح شہر کے مختلف مقامات سے8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ملنے والی 20لاشوں میں سے 3 لیاری جہان آباد، 5 آئی آئی چندریگر روڈ، قائدآباد، سپرہائی وے، ملیراور کلفٹن سے ملی ہیں جبکہ دیگر لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔