کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر میں تین منزلہ رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں ، بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر میں تین منزلہ رہائشی عمارت کے تیسرے فلورپر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی.
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر 2 فائرٹینڈر کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے اور آگ بجھائی۔
آگ کے باعث میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،جنہیں پولیس اور علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر سے نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت سلیم،امبرین،حفظہ،مریم،سفیان،ارم فاطمہ اور ماہ نورکے ناموں سے ہوئی ہے۔