کراچی ((ویب ڈیسک): کراچی کی شارع فیصل پر ایک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا بھی رش لگ گیا۔
شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے ذریعے شیرکو منتقل کیا جا رہا تھاکہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ وائلڈ لائف حکام سے بھی رابطہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔