Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: انٹر کے شاگرد کی بے جا گرفتاری و گمشدگی کیخلاف گھگھر پر 4 روز بھی دھرنا جاری، قومی شاہراہ مسلسل بند
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: انٹر کے شاگرد کی بے جا گرفتاری و گمشدگی کیخلاف گھگھر پر 4 روز بھی دھرنا جاری، قومی شاہراہ مسلسل بند
پاکستان

کراچی: انٹر کے شاگرد کی بے جا گرفتاری و گمشدگی کیخلاف گھگھر پر 4 روز بھی دھرنا جاری، قومی شاہراہ مسلسل بند

Published October 16, 2023
Tags: Featured فورسز اور دھرنا دینے والوں کے درمیان کشیدگی یہاں لے آئیں‌ہم یہ دھرنا بلا کسی تاخیر ختم کردیں‌گے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): 5 سال سے جبری گمشدگی کے شکار پٹھان خان زہرانی کی آزادی کے لیے درخواست دائر کرنے اور ان کی آزادی کے لیے لڑنے والے ان کے بیٹے عرفان زہرانی کو بھی 3 ماہ جبری گمشدہ بنانے کے بعد پنجاب کے شہر صادق آباد میں‌منشیات کے جھوٹے مقدمہ میں‌ظاہر کرکے عدالت میں‌چالان کیاگیا اور اسے جیل میں رکھا گیا۔عرفان کے لواحقین نے پہلے صادق آباد سے وکیل کی خدمات حاصل کرکے مقدمہ لڑنے کی کوشش کی۔اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے رکن اور حیدرآباد بار کونسل کے سرگرم وکیل محب آزاد لغاری اپنا مقدمہ لڑنے صادق آباد گئے۔اور جیسے ہی کل بروز جمعہ عدالت کی جانب سے اسے جھوٹے مقدمے سے باعزت بری کیا گیا تو ایک بار پھر آزاد ہونے والے عرفان زہرانی کو ان کے وکیل محب آزاد لغاری سمیت صادق آباد جیل کے باہر سے پھر جبری گمشدہ بنادیا گیا۔

جس کی رہائی کے لیے مسلسل 4 دن سے گھگھر پھاٹک پر نیشنل ہائی وے پر ورثا اور علاقہ مکینوں کا دھرنا جاری ہے .

دھرنا ختم کرانے کے لیے کئی بار پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے آکر بات چیت بھی کی گئی ، مگر دھرنا دینے والوں نے صاف طور پر موقف پیش کیا کہ عرفان زہرانی کی رہائی تک دھرنا کسی صورت ختم کرنے کو تیار نہیں. جس پر کئی مرتبہ فورسز اور دھرنا دینے والوں کے درمیان کشیدگی بھی ہوئی ہے مگر تاحال دھرنا جاری ہے .

دوسری جانب گھگھر پر مسنگ پرسن عرفان زہرانی کی رہائی کے لیے لگائے گئے دھرنے کی حمایت میں حیدرآباد میں‌بھی قومی شاہراہ پر وقتافوقتا دھرنے دیے جارہے ہیں‌، جہاں فورسز نے دھرنا دینے والوں‌پر لاٹھی چارج کرکے اور کبھی بات چیت سے اُن دھرنوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے . جس کے باعث ابھی تک حیدرآباد میں قومی شاہراہ کی مکمل بندش ممکن نہیں ہوسکی ہے .

جبکہ گھگھر کے مقام پر دھرنے کے شرکا بالخصوص مسنگ پرسن عرفان زہرانی کی والدہ اور بھائی نے ایس ایس پی ملیر کے دھرنا کیمپ آکر بات چیت کرنے پر اُنہیں‌تفصیل بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد واپس آنے کی تیاری کرنے والے عرفان زہرانی کو اُس کے وکیل کے ہمراہ دوبارہ زبردستی گمشدہ بنانا سندھی عوام کی توہین اور بربریت ہے ، اس لیے دونوں مسنگ پرسنز کوبلا کسی تاخیر کے رہا کیا جائے۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اُن کی رہائی تک یہ دھرنا جاری رہے گا. جبکہ ہمارا کوئی دوسرا مطالبہ اور مقصد نہیں‌ہے، اس لیے آپ عرفان زہرانی کو آزاد کراکر یہاں لے آئیں‌ہم یہ دھرنا بلا کسی تاخیر ختم کردیں‌گے.

TAGGED:Featuredفورسز اور دھرنا دینے والوں کے درمیان کشیدگییہاں لے آئیں‌ہم یہ دھرنا بلا کسی تاخیر ختم کردیں‌گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام سے حساب برابرکرلیا گیا: گیس کی قیمتوں میں 100 فیصداضافے کا فیصلہ
Next Article ورلڈکپ: آسٹریلیا کی پہلی فتح ، سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

“کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ‘ورنہ’ کی آفر کی گئی”، جواب کے بعد ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا؛ ہارون شاہد

کراچی (شوبز ڈیسک): فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے…

March 23, 2024
دلچسپ و عجیب

جورو کے غلام بھارتی شوہر نے ملکی پاسپورٹ سسٹم ہیک کرلیا

ممبئی (ویب ڈیسک):بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیوی کا خواب پورا کرنے کی کوشش میں شوہر نے پاسپورٹ سسٹم…

February 18, 2023
پاکستانصحت

سرگودھا: شاہراہ پرکھڑی کار سےجوس پینے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد، راستے میں جوس پیا تھا، ڈیٹ ایکسپائر والا جوس کا ڈبہ پولیس کو مل گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک): سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی…

August 23, 2024
کھیل

خاتون سے زیادتی کا الزام، بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر پابندی عائد

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے پیشِ نظر پابندی لگا دی گئی۔بھارتی…

August 11, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?