کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع کاٹھور اور گڈاپ کے لوگوں نے دی، زلزلہ شب 8 بج کر 50 منٹ پر آیا۔