کراچی (ویبڈیسک): کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا۔گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر ہوئی کشیدگی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی ریلی پر شرپسند کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے رابطہ کیا ہے اور پولیس کو امن و امان پر فوری قابو پانے کی ہدایت کردی۔
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی ریلی پر شرپسند کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کردی ہے۔
مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ یہ کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، کارکنان پر امن رہیں اور شرپسند عناصر کی بد امنی کی سازش کو ناکام بنائیں۔
مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہم شدت پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں۔سید نذیر عباس تقوی نے مذہبی اجتماع پر شرپسندوں کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔
مولانا تاج حنفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گولیمار کی حدود میں مذہبی مارچ پر شرپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا، کشیدگی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔