کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پولیس اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکے ماوے کی فیکٹری پکڑ لی۔
پولیس کے مطابق فیکٹری میں سے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ماوا اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا کیمیکل، مشینری، چھالیہ اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا۔
کارروائی کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ایک ملزم امیر احمد خان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی اشیا کو کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔