Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی سندھ کا دل ہے،اسے کسی مخصوص گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی سندھ کا دل ہے،اسے کسی مخصوص گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ قادر مگسی
پاکستان

کراچی سندھ کا دل ہے،اسے کسی مخصوص گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ قادر مگسی

Published August 22, 2025
Tags: Featured پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات موجود نہیں سندھ ترقی پسند پارٹی کراچی ڈویژن سندھی نوجوان غربت اور مایوسی میں مبتلا ہیں کراچی ڈویژن کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر غور و فکر کراچی میں سندھی بستیوں کو اب تک ریگولرائز نہیں کیا گیا
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین حیدر شاھانی، ہوت خان گاڈھی، ڈاکٹر عبدالحمید میمن، قادر چنہ، ڈاکٹر سومار منگریو، اعجاز سامٹیو، خیر محمد مگسی، ڈاکٹر مظہر میمن، عاشق تھہیم اور بیر بخش بھلکانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا اور مستقبل کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ کراچی میں سندھی بستیوں کو اب تک ریگولرائز نہیں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں سندھی خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بستیوں میں رہنے والے لوگوں کے پاس صاف پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، جبکہ کئی بستیاں کچرے کے ڈھیروں اور گندگی میں جکڑی ہوئی ہیں۔ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بے روزگاری کے سبب سندھی نوجوان غربت اور مایوسی میں مبتلا ہیں اور ہر وقت بے دخلی یا جبری نقل مکانی کا خطرہ ان پر ٹنگا رہتا ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایک مخصوص نسل پرست گروہ جان بوجھ کر سندھیوں کو کراچی سے پیچھے دھکیلنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور اسے کسی مخصوص گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک قائم کریں، سندھی عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جدوجہد پر توجہ دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں “سندھ ترقی پسند ہاؤس” قائم کیا جائے گا جو سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھی بستیوں کی ریگولرائزیشن کے لیے ایک منظم مہم شروع کی جائے گی اور کراچی ڈویژن میں پارٹی کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا.

TAGGED:Featuredپانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات موجود نہیںسندھ ترقی پسند پارٹی کراچی ڈویژنسندھی نوجوان غربت اور مایوسی میں مبتلا ہیںکراچی ڈویژن کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر غور و فکرکراچی میں سندھی بستیوں کو اب تک ریگولرائز نہیں کیا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ کی پالیسی: امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں کی جانچ پڑتال شروع، منسوخی کا خطرہ
Next Article سندھ میں‌صنعتی محنت کش خواتین کومفت الیکٹرک بائیکس فراہمی کاعمل شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 جوان شہید

پسنی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں…

November 4, 2023
پاکستان

سانحہ 9 مئی: عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سانحہ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس…

January 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، اہلکار و ملزم زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے…

September 11, 2023
کھیل

IPL میچ : نوین الحق، گمبھیر اور کوہلی کی تلخ کلامی، تینوں پر جرمانہ

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر لکھنو سپر…

May 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?