Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: سحری وافطاری میں بھی گیس کی بدترین بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: سحری وافطاری میں بھی گیس کی بدترین بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی
پاکستان

کراچی: سحری وافطاری میں بھی گیس کی بدترین بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

Published March 30, 2023
Tags: Featured عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کھانا پکانا بہت مشکل ہو گیا لوگ لکڑیاں خریدنے پر مجبور
Share
SHARE

کراچی ایسٹ (نجات نیوز رپورٹ): رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس کی بدترین بندش جاری ہے۔ سحری اور افطاری کے وقت سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ شہری افطاری اور سحری کے لیے ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سحر ی و افطار کے دوران گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کم ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ، گڈاپ، ملیر ، کورنگی، دہلی کالونی، گذری، اختر کالونی، صدر، گلشن اقبال، کیماڑی سمیت کراچی بھر اورگردونواح میں رمضان المبارک میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے عذاب کے ہوتے ہوئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سحری و افطار کرنا لوگوں کے سروں پر انتظامی ہتھوڑے برسانے جیسا ہے .

لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھروں میں بیماروں اور بوڑھوں بشمول معصوم بچے جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیے کھانا پکانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے گڈاپ کے سماجی رہنما عبدالنبی رند، منظور شاہانی سلطان سرہیو، یوسف بلوچ اور دیگر نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث کم آمدنی اور مہنگائی کے مارے لوگ لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں ، مگر وہ بھی بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے . عوام تین کے بجائے دو وقت کی روٹی بھی مکممل طور پر نہیں کھا پا رہے .

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ اپنے گھروں میں گیس سلنڈر اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں اور گیس کی فراہمی نہ ہونے کی صورت میں اور کم پریشر والے گیس سلنڈر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، لیکن یاد رکھا جائے کہ گنجان آباد علاقوں میں گیس سلنڈروں کا استعمال انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس سےحادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

شہریوں نے وفاقی حکومت بالخصوص وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

TAGGED:Featuredعملی اقدامات کرنے کا مطالبہکھانا پکانا بہت مشکل ہو گیالوگ لکڑیاں خریدنے پر مجبور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدالتی اصلاحات بل سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور
Next Article جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل کو حملے کا جواب مناسب وقت اور حالات میں دیا جائے گا: نائب ایرانی صدر

(ویب ڈٰیسک): ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حملے کا جواب مناسب وقت…

October 27, 2024
پاکستان

فاٹا کے سینیٹر نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع ہوگئی ہے۔نجی ٹی…

January 12, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گلوبل وارمنگ:سطح سمندر بلند،90 کروڑ زندگیاں داؤ پر، یو این وارننگ

کراچی (ٹیک ڈیسک): اقوام متحدہ نے ایک بار پھر گلوبل وارمنگ اور سطح سمندر میں اضافے سے متعلق خبردار کرتے…

February 15, 2023
پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے…

December 27, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?