Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا
پاکستانکاروبار

کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا

Published July 25, 2024
Tags: Featured آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا بلوچ کالونی پل سڑک پر آئل پھیل گیا کار سوار جاں بحق
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا جب کہ کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا، ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، تیل خالی کیے بغیر ٹینکر کی منتقلی سے حادثے کا خدشہ ہے، حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری رہا جس کے سبب بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک کی روانی کو بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی پل بند ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جب کہ شاہراہ قائدین اورکورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلئے متبادل راستے دیے گئے ہیں، کورنگی کی طرف سے آنے والے ٹریفک کو اختر کالونی کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور گودام چورنگی کورنگی سے جام صادق پل کی طرف کے ٹریفک کویوٹرن سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ٹریفک کو بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑ دیا گیا ہے، بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredآئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیابلوچ کالونی پلسڑک پر آئل پھیل گیاکار سوار جاں بحق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد
Next Article تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد…

September 26, 2024
پاکستان

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق، مقدمہ میں منشیات کی دفعات بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر…

August 31, 2024
پاکستان

انتخابات از خود نوٹس کیس چار تین سے مسترد ہوا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے…

April 7, 2023
صحت

رمضان میں‌سر درد کیوں ہوتا ہےاور حل کیا ہے؟

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سر درد کا سامنا کرنا پڑتا…

March 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?