Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان
پاکستان

کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان

Published January 17, 2023
Tags: Featured احتجاجی مظاہروں کا اعلان الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان جماعت اسلامی
Share
Siraj ul Haq, head of Pakistan's political and religious party Jama'at e Islami, speaks during a rally condemning the violence in Kashmir, in Islamabad, Pakistan July 24, 2016. REUTERS/Caren Firouz
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کردیے گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

The #PPP emerged the biggest winner with 93 seats & Jamaat-i-Islami a close second with 86 seats as the Election Commission of Pakistan (ECP) released the final consolidated results of all 235 union councils in Sindh’s Karachi division #LocalBodyElections.https://t.co/IWq77vHWVc

— Sikandar Ali Hullio (@HullioSikandar) January 16, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی فتح پر ڈاکہ نامنظور
الیکشن کمیشن پاکستان کے دفتر کا گھیراؤ
تمام محب وطن پاکستانی ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں
ڈی چوک سے ریلی کی صورت میں دفتر الیکشن کمیشن جائیں گے#مینڈیٹ_چوری_نہیں_ہونےدینگے #جاگوالیکشن_کمیشن pic.twitter.com/OJpdhsLo3j

— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 16, 2023

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی بلدیاتی الیکشن میں بڑی پارٹی بن کرسرفہرست آئی، پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح ہیں کہ جماعت اسلامی اکثریت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر شکوک و شبہات بڑھا رہی ہے، جماعت اسلامی کے علاوہ دیگرجماعتوں کے انتخابی نتائج میں بھی ردوبدل کی جا رہی ہے، اپیل کرتا ہوں ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جبکہ سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredاحتجاجی مظاہروں کا اعلانالیکشن کے مکمل نتائج کا اعلانجماعت اسلامی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بولیویا کی تمام ریاستی انتظامیہ گمشدہ بلی کی تلاش میں مصروف
Next Article زیر تنقید قومی کرکٹ ٹیم کی وسیم اکرم نے کی کھل کر سپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ناشتے پر ملاقات، 5 منٹ میں ہی راگھو سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا: پرینیتی چوپڑا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کے فیصلے پر لب…

May 1, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کا حکم سر آنکھوں‌پر: ایف بی آر کی تنظیم نو منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایف بی آر سے متعلق آئی ایم ایف کی تجاویز پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نگران حکومت…

January 5, 2024
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کا اعلان کریں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی؛فیصل جاوید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹر اور رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ملک میں تاریخ…

February 4, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کا کیس: جج کی شیر افضل، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ کی درخواست سننے سے معذرت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی راکین اسمبلی شیر…

September 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?