Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل
پاکستان

کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل

Published March 31, 2023
Tags: Featured جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر بیربل کے سر پر 2 گولیاں لگیں؛ پولیس سرجن غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے؛ ڈی آئی جی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گارڈن میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب کہ ان کی اسسٹنٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق جمعرات کی شام پیش آئے واقعے میں حال ہی میں سٹی گورنمنٹ کے ہیلتھ سروسز کے سربراہ کے طور پر ریٹائر ہونے والے سینئر ڈاکٹر بیربل کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نجی کلینک سے اپنی کار میں سوار ہو کر نکلے۔

گارڈن پولیس نے بتایا کہ گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے کے جنکشن کے قریب گڈ لک ہال کے مقام پر ’نامعلوم وجوہات کی بنا پر‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 سالہ ڈاکٹر بیربل ہلاک جب کہ ان کی اسسٹنٹ 35 سالہ ڈاکٹر قرت العین زخمی ہوگئیں۔

ہلاک ڈاکٹر کی لاش اور ان کی زخمی اسسٹنٹ کو طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ پوسٹ گریجویٹ ہسپتال (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کے سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں شام 6 بج کر 46 منٹ پر مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ڈاکٹر کی معاون ڈاکٹر قرۃ العین کو دائیں کندھے کے پچھلے حصے پر ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ زخمی خاتون ڈاکٹر این آئی سی وی ڈی میں خدمات بھی انجام دیتی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے جبکہ واردات کے اصل محرکات کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل انکل سریا کے قریب اپنے پرائیویٹ کلینک سے نکلے تھے اور وہ اپنی اسسٹنٹ قرۃ العین کو سولجر بازار کے علاقے میں ان کے گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ مسلح 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔

نیوز چینلز پر نشر ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فائرنگ کے بعد کار بے قابو ہو کر ایک دیوار سے ٹکرا گئی جہاں لوگ جمع ہوگئے۔

ڈاکٹر بیربل کے قتل کی سی سی ٹی فوٹیج ! سفید رنگ کی گاڑی میں ڈاکٹر بیربل اور انکی اسسٹنٹ سوار تھی۔#karachi #killing #crime #police #DoctorsDay #Doctor pic.twitter.com/8QaPZihHUO

— Ahmer Rehman Khan (@ahmerrehmankhan) March 30, 2023

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کا معمول تھا کہ وہ اپنی نرس اسسٹنٹ کو گھر چھوڑتے تھے، یہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے لیکن کیا یہ کسی دشمنی وغیرہ کی وجہ سے ہوا، اس کا تعین مکمل تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اسسٹنٹ سے قتل کے ممکنہ محرکات کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ فی الوقت حملے کے محرک کے بارے میں یقین سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سینئر ڈاکٹر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پی ایم اے رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر بیربل لیاری کے اسپینسر آئی ہسپتال کے ایم ایس اور کے ایم سی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ صحت عامہ میں ماسٹرز کیا تھا، وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ خود طالب علم ہونے کو اپنے لیے ایک امتیاز سمجھتے تھے۔

ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ آئی اسپیشلسٹ سوسائٹی نے ہڑتال پلان کی ہے لیکن ملک میں افراتفری جیسی صورتحال کے پیش نظر پی ایم اے صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی کا بائیکاٹ نہیں کر سکتی۔

TAGGED:Featuredجنرل سیکریٹری پی ایم اےڈاکٹر بیربل کے سر پر 2 گولیاں لگیں؛ پولیس سرجنغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہیہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے؛ ڈی آئی جی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا
Next Article فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

بولیویا کی تمام ریاستی انتظامیہ گمشدہ بلی کی تلاش میں مصروف

کراچی (ویب ڈیسک): بولیویا کی حکومت نے ایک گمشدہ بلی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے جو ملک میں…

January 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو طلب…

March 19, 2024
پاکستان

بھٹو کو انصاف کیلیے مزید انتظار کرنا پڑیگا: سزائے موت کیخلاف ریفرنس کی سماعت انتخابات تک ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت انتخابات کے…

January 8, 2024
انٹرٹینمنٹ

ایران: عالمی فلم ساز جعفر پناہی بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا

تہران ( شوبز ڈیسک): بین الاقوامی ایوارڈ معروف ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو اپنی 7 ماہ کی نظربندی کے…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?