Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
تازہ ترینکھیل

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

Published December 30, 2022
Tags: پہلا ٹیسٹ ڈرا دوسری اننگز ڈکلیئر
Share
SHARE

کراچی (نجات نیوز): کراچی میں کھیلا گیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے پر امام الحق 81 اور سرفراز احمد 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے اپنی ففٹی مکمل کی تاہم وہ 53 رنز بنا کر اش سودی کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا بھی 6 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق 96 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد وسیم جونیئر بھی 43 رنز بنا کر سودی ہی کا شکار بنے۔

پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی تو سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسری اننگز میں گرین کیپس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر311 رنز بنائے اور اسے کیویز پر مجموعی 137 کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے براس ویل اور کانوے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں ہی براس ویل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کانوے اور لیتھم نے جارحانہ اننگز کھلیں اور تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

لتھم 35 اور کانوے 18 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے کراچی میں ہی شروع ہوگا۔

TAGGED:پہلا ٹیسٹ ڈرادوسری اننگز ڈکلیئر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد ہائیکورٹ کابلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم
Next Article ملکی ایئرپورٹس بھی اب ٹھیکے پر چلانے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی: تاجرکو 3کروڑبھتےکی پرچی بھیجنے والاگینگ گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی پولیس نے تاجر کو 3 کروڑ روپے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجنے والے…

March 26, 2023
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ؛ نیدھرلینڈ کی چلی کو 0-14 سے شکست،عالمی ریکارڈ

کراچی: ہاکی ورلڈ کپ؛ نیدھرلینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالاہے.ت فصیل کے مطابق…

January 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن سروے پر پابندی کیس: پابندی صرف انتخابی دن تک ہے، سرکاری وکیل

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن سروے پر پابندی کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل…

January 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ…

December 31, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?