کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی پولیس نے تاجر کو 3 کروڑ روپے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجنے والے بھتہ خور گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کیماڑی، لالہ زار میں تاجر کو بھتےکی پرچی دینے والے 2 بھتہ خوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزمان نے لالہ زار کے علاقے میں تاجر کو 3کروڑ روپے کے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجی تھی۔
ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر اور اس کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔