کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی۔حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ گرین لائن بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔
متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر آئے، حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے کچھ دیرٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
*کراچی: گرین لائن بس کو حادثہ، مسافر شیشے توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے …..!!!*
خانہ بدوش بچہ اچانک سے بس کے سامنے آنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا-
حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے جبکہ لوہے کا جنگلہ اور بھاری بلاک بھی روڈ پر آگرے -!!!' pic.twitter.com/B2D8aJu3BO
— Atif Raza (@atifrazaa) February 24, 2023
ترجمان گرین لائن کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی انٹرسیکشن پر بس کو حادثہ کیسے پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، بس کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہ بتائی جاسکے گی۔
علاوہ ازیں حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرین لائن بس ٹریک کی جالیوں سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ جاتی ہے۔
آج صبح پیش آنے والے اس حادثے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی تھی۔