کراچی (ویب ڈیسک): آج صبح گلشن حدید میں زمین خان پٹھان کی اربہ بازار (بدھ بازار) میں سٹال لگانے پر زاہد میرانی ( ملاح) سے لڑائی ہو گئی۔ قبضہ مافیا کے سرغنہ دہشت گرد زمین خان پٹھان اور اس کے دوستوں نے زاہد میرانی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ نوجوان زاہد میرانی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق آج صبح گلشن حدید میں ہفتہ وار لگنے والی اربع بازار )بدھ بازار میں دو دوکانداروں کے درمیان اسٹال لگانے پر تکرار کے بعدزمین خان پٹھان نے اپنے غیرمقامی ساتھیوں کے ساتھ ملکر مقامی نوجوان زاہد میرانی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا ، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہستال کراچی شفٹنگ کے دوران جاںبحق ہوگیا . جس کے بعد ورثا اور اہلیان علاقہ کی جانب سے صبح کراچی – ٹھٹہ نیشنل ہائی وے پر اسٹیل ملز موڑ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا . مگر پولیس عملداروں کی یقین دہانی پر دھرنا وقتی طور پر ختم کیا گیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کو 2 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیا گیا .
ورثا کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیےدی گئی مہلت میں پولیس کی ناکامی کے بعد اب دوبارہ قومی شاہراہ پر مسلسل 3 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے .
مقتول زاہد میرانی کے ورثا کے دھرنے میںعلاقہ مکینوں اور سندھی قوم پرست و حق پرست تنظیموں کی جانب سے دھرنے میںبڑے پیمانے پر شرکت کے بعد اب قومی شاہراہ مکمل طور پر دونوں طرف سے بند ہوگئی ہے . شاہراہ پر ہزاروں گاڑیوں کی لائینیں لگ گئی ہیں. دونوں طرف سے آنے جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے شاہراہ مکمل طور پر بند ہے .
دھرنادینے والوں کی جانب سے فلک شگاف نعرے لگائے جارہے ہیں . احتجاج کرنیوالوں کا مطالبہ ہے کہ یہ دھرناقاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا.