کراچی (شوبز ڈیسک):رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وُڈ جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی شادی کی پہلی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی ہے۔سددھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی 7 فروری کو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ہوئی تھی جس میں ان دونوں کے خاندان اور قریبی دوست بھی موجود تھے۔
بالی وُڈ جوڑی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس پہنے کیارا ایڈوانی رقص کرتی ہوئی اپنے انتظار میں کھڑے سدھارتھ ملہوترا تک پہنچتی ہیں جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہناتے ہیں۔
کیارا ایڈوانی جس گانے پر رقص کر رہی ہیں وہ سدھارتھ ملہوترا اور ان کی ساتھ پہلی فلم شیرشاہ کا ہے جو 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔ویڈیو کے اختتام پر دونوں اداکار ایک دوسرے کے سامنے ہاتھ جوڑے بیٹھے بھی نظر آرہے ہیں۔
شادی کے بعد دونوں انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ چکے ہیں جہاں دونوں ایک بار پھر اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔