Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ
پاکستان

سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ

Published January 8, 2024
Tags: Featured آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ تاحیات نااہلی ختم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کر دی اور یہ فیصلہ 1-6 کی اکثریت سے سنایا گیا۔عدالت نے سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو ختم کردیا اور قرار دیا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال تک ہے، نااہلی کی مدت کا قانون کو جانچنے کی ضرورت نہیں، 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کے ذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی پراسس موجود نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں درج نہیں کہ کورٹ آف لا کیا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف واضح نہیں کرتا کہ ڈیکلریشن کس نے دینی ہے، آرٹیکل 62 ون ایف میں درج نہیں کہ نااہلی کی مدت کتنی ہوگی؟ ایسا کوئی قانون نہیں جو واضح کرے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

فیصلے کے متن کے مطابق ایسا کوئی قانون نہیں جو واضح کرے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی کیا ہوگی؟ یہ بھی واضح نہیں کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی فیئر ٹرائل اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہے یا نہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا اور کہا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات بھی نہیں ہے، نااہلی عدالتی فیصلہ موجود ہونے تک ہے، سمیع اللہ بلوچ فیصلہ درست تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعد ضروری تھاکہ یہ فیصلہ فوری سنایا جاتا، تمام وکلاء اور اٹارنی جنرل کے آنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور فیصلہ 5 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔

5 جینٹلمین کی دانش 326 کی پارلیمان پر کیسے غالب آ سکتی ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نااہلی کی سزا تاحیات ہو گی، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب موڈ میں ہوں تو تاحیات نااہل کر دیں اور جب موڈ نہیں ہے تو نااہلی ختم کر دیں.

TAGGED:Featuredآرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہتاحیات نااہلی ختم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں، فارم ہاؤس سے 2 مشکوک افراد گرفتار
Next Article نوازشریف سےبرطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، مقدمات سے بریت پر مبارکباد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

(ویب ڈیسک ):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز میں…

July 17, 2024
پاکستانتازہ ترینکاروبار

توانائی بچت پروگرام: ملک بھر میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوںگی

اسلام آباد: حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا جس کے تحت شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں…

December 20, 2022
پاکستان

غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ…

August 16, 2024
پاکستان

حکومت نیب کو ختم کرنے کا وعدہ کرکے آئی مگر آرڈیننس لاکر مضبوط کیا: شاہد خاقان کی دہائی

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر نیب کو مضبوط کرنے کا الزام عائد کردیا۔کراچی…

July 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?