لندن (ویب ڈیسک): ہارٹفورڈ شائر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب رہنے والے شہزاد اکبر پر اتوار کو تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
🚨Last evening I was attacked at my address in England (where I am living in exile with my family) by unknown assailant/s who threw acidic liquid at me. Thankfully my wife and children are safe, however I got some injuries but nothing life-threatening. Police and emergency…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023
ہارٹفورڈ شائر پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ ڈلیوری بوائے بن کر آئے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، بوتل سے پھینکا گیا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا البتہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرلی ہے اور حملہ آورکے فنگر پرنٹ حاصل کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔
شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔