لندن (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی لندن میں نواز لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات کےدوران ملک میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے لیے سب صوبوں کو برابری کے بنیاد پر حقوق دینا لازم ہے ۔یہ ملک کثیر قومی ملک ہے جس میں سندھی، بلوچ، پنجابی، سرائیکی ،پختون کے مادر وطن شامل ہیں۔ ان سب کو برابری کے بنیاد پر حقوق نا دینے کے سبب مختلف اوقات پر مختلف بحران پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔
ایس ٹی پی سربراه ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ جو ملک کے سب سے زیادہ پیدوار اور قدرتی وسائل رکھنے والا صوبہ ہے پر سندھ کے اندر اکثریتی لوگ غربت سے نیچے والی زندگی بسر کر رہے ہیں. بھوک، بدحالی، افلاس اور بیروزگاری سبب نوجوان پریشان ہیں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اس ملک کا خالق صوبہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کے وجہ سے سندھ کے اندر احساس محرومی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے جاگیردار اور سردار اقتدار پر قابض ہیں۔ جو جس پارٹی کا اقتدار ہوتا ہے اس میں شامل ہوتے ہیں. اگر پ پ پ کی حکومت ہو تو اس میں شامل ہو جاتے ہیں اگر ن لیگ یا کسی اور کی ہو تو اس میں ہوتے ہیں. کیونکہ ان کا کوئی نظریات نہین نا ان کو عوام سے ہمدردی ہے. ان کو بس اپنے مفادات سے غرض ہے.
اس نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام جمہوریت پسند ہے ماضی میں جمہوریت کے لیے اپنی زندگی کے نذرانے دیے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے یقین دلایا کے مسلم لیگ نواز ماضی کے تجربات سے بہت سیکھ لیا ہے. اب سندھ کے مسائل حل کرنے ترجیحات میں شامل ہوگا. دونوں سربراہ میں رابطا قائم رکھنے کا اتفاق ہوا.