Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی
انٹرٹینمنٹ

پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی

Published November 8, 2023
Tags: Featured دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی
Share
SHARE

نئی دہلی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و ماڈل شالنی تلوار کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونے کے ایک سال بعد عدالت نے ان کی طلاق کی منظوری دے دی۔دونوں کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق کے معاملات طے پاگئے تھے اور دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی تھی۔

دونوں کی جانب سے طلاق پر رضامندی کے قسم نامے عدالت میں جمع کروائے گئے تھے، تاہم اس کے باوجود انہیں عدالت کی جانب سے طلاق کی ڈگری جاری نہیں کی گئی تھی لیکن اب انہیں طلاق کے دستاویزات دے دیے گئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق اور دونوں کے درمیان گھریلو تشدد و ریپ کے الزامات کے مقدمے کی سماعت نئی دہلی کی فیملی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے مختصر سماعت کے دوران گلوکار ہنی سنگھ سے دریافت کیا کہ کیا وہ کسی طرح بھی اہلیہ کے ہمراہ رہنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں طلاق کی ڈگری جاری کردی۔

ہنی سنگھ نے ستمبر 2022 میں عدالت میں اہلیہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، جس کے بعد ہی دونوں نے طلاق پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

دونوں کے درمیان نئی دہلی کی فیملی کورٹ میں تقریباً دو سال سے کیس زیر سماعت تھا۔

ہنی سنگھ پر ان کی اہلیہ گلوکارہ و ماڈل شالنی تلوار نے 2021 میں جنسی استحصال، گھریلو تشدد، دوسری خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور انہیں دھوکا دینے سمیت مختلف الزامات کے تحت 20 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

شالنی تلوار نے ہنی سنگھ پر اگست 2021 میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر شراب نوشی کرنے سمیت متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات میں بھی ملوث رہے ہیں جب کہ وہ انہیں گالیاں بھی دیتے رہتے ہیں۔

شالنی تلوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی شادی کے بعد ہی ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور ہنی مون کے فوری بعد ہی ان میں تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے شوہر پر جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

اہلیہ کی جانب سے دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد اگرچہ ہنی سنگھ نے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور دونوں کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا جب کہ عدالت نے دونوں کو صلح کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ہنی سنگھ اور شالنی تلوار نے جنوری 2011 میں شادی کی تھی اور حالیہ اختلافات سے قبل بظاہر ان کے درمیان کبھی تنازعات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔

گزشتہ برس دونوں کے درمیان طلاق پر رضامندی کے بعد اب عدالت نے ایک سال بعد ان کی شادی ختم ہونے کی قانونی ڈگری جاری کردی۔

TAGGED:Featuredدونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر کا پی ٹی آئی کے حق میں‌نگران وزیراعظم کو خط
Next Article رانی پور: فاطمہ قتل کیس میں پیر اسد کا ڈی این اے میچ ہوگیا: وزیر قانون
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہو گئی، تجارت شروع

کاشغر ، خنجراب (ویب ڈیسک): بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔دوطرفہ…

August 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

لاہور کے قریب ٹرین کو حادثہ، مسافر محفوظ رہے

لاہور کے قریب کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں…

December 19, 2022
دنیا

افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک

خوست (ویب ڈیسک): افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور…

August 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

(ویب ڈیسک): ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نینتھارا کو فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کے گانے…

September 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?