Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مچھلی کھانا عادت بنائیں،اپنے گردےبیماریوں سے بچائیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > مچھلی کھانا عادت بنائیں،اپنے گردےبیماریوں سے بچائیں
صحت

مچھلی کھانا عادت بنائیں،اپنے گردےبیماریوں سے بچائیں

Published January 19, 2023
Tags: Featured آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق گردوں کی تکلیف سے بچیں مچھلی کھانا عادت بنالیں
Share
SHARE

گردوں کے تکلیف دہ دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو ہر ہفتے کچھ مقدار میں مچھلی کھانا عادت بنالیں۔ یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جارج انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اور نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہفتے میں 2 بار چربی والی مچھلی کھانے سے گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس عضو کے افعال بھی عمر گزرنے کے ساتھ متاثر نہیں ہوتے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ کے قریب افراد گردوں کے دائمی امراض کے شکار ہیں۔

ان امراض سے کڈنی فیلیئر اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے اور اکثر ان کا علم بھی کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلیوں میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے زیادہ استعمال سے گردوں کے مسائل کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے دوران پھلوں یا سبزیوں میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے گردوں کے امراض کے خطرے میں کمی کو دریافت نہیں کیا جاسکا۔

محققین نے کہا کہ اگرچہ ہم حتمی طور پر نہیں بتاسکتے کہ کونسی اقسام کی مچھلیاں کھانے سے گردوں کے امراض سے بچنے میں زیادہ مدد ملتی ہے مگر ہم نے دریافت کیا کہ خون میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار گردوں کے جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیٹی ایسڈز ٹھنڈے پانیوں میں پائے جانے والی مچھلیوں میں زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پہلے ہی یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہفتے میں 2 بار چربی والی مچھلی کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

اس سے قبل جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں معلوم ہوا تھا کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے گردوں کے افعال بہتر ہوسکتے ہیں مگر انسانوں پر اس حوالے سے زیادہ کام نہیں ہوا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ محققین نے اس تحقیق میں انسانوں پر اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے اثرات کی جانچ پڑتال کی۔

محققین نے 12 ممالک میں ہونے والی 19 تحقیقی رپورٹس کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ خون میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔

تحقیق میں عمر، جنس، جسمانی وزن، تمباکو نوشی، الکحل کے استعمال، جسمانی سرگرمیوں اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے دریافت کیا گیا کہ مچھلی زیادہ کھانے سے گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 8 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح گردوں کے افعال میں تنزلی کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم جے میں شائع ہوئے۔

TAGGED:Featuredآسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیقگردوں کی تکلیف سے بچیںمچھلی کھانا عادت بنالیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فنکار آپس میں قانونی و ڈیجیٹل جنگ نہ کریں؛فضیلہ قاضی
Next Article سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک): بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا…

June 21, 2023
پاکستان

سندھ میں رمضان پیکج کے تحت فی خاندان 5 ہزار نقد دینے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی…

March 7, 2024
انٹرٹینمنٹپاکستان

’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب

لاہور (شوبز ڈیسک): شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق…

July 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جاپانی زبان میں ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپر ہٹ…

September 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?