Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تھوک پرضمانت عمران کومزیدبدمعاش بنانےمیں معاون ہے،وزیر داخلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تھوک پرضمانت عمران کومزیدبدمعاش بنانےمیں معاون ہے،وزیر داخلہ
پاکستانتازہ ترین

تھوک پرضمانت عمران کومزیدبدمعاش بنانےمیں معاون ہے،وزیر داخلہ

Published March 18, 2023
Tags: جیل بچاؤ تحریک چلا رہا تھا عمران خان اپنے گھر میں مورچہ زن نوگو ایریا قائم کیا ہوا ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ایک آدمی عدالتی حکم کی تعمیل سے انکاری ہے، دوسری جانب سے اسے تھوک کے حساب سے ضمانت قبل از گرفتاری کا فائدہ دیا جا رہا ہے اور عدالت میں پیش ہونے سے ایک دن پہلے تمام کیسز سے ضمانت قبل از گرفتاری دی گئیں، اس قسم کا ثبوت انہیں مزید بدمعاش بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اپنے گھر میں مورچہ زن ہو کر جیل بچاؤ تحریک چلا رہا تھا، جب پولیس ایک عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے پہنچی تو وہاں سے جس قسم کی مزاحمت ہوئی تو اس سے یہ شکوک و شبہات گہرے ہوئے کہ یہاں کسی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر کا دفتر نہیں ہے بلکہ یہ کسی دہشت گرد تنظیم کا مرکز ہے یا یہ کسی نے نوگو ایریا قائم کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صبح پولیس نے نوگو ایریا کلیئر کیا اور عمران خان کے گھر کے بیرونی حصے کی تلاشی لی، رہائشی حصے میں جہاں عمران خان کی اہلیہ رہائش پذیر تھیں وہاں کے سرچ وارنٹ ہونے کے باوجود پولیس داخل نہیں ہوئی لیکن اس سرچ وارنٹ پر عمل کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ وہ اس علاقے کی بھی سرچ کروائیں کیونکہ ہمیں شبہ ہے کہ وہاں پر بھی ناجائز اسلحہ اور ممنوعہ استعمال کی چیزوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی حصے سے 65 کے قریب ایسے لوگ ملے ہیں جن کا تعلق اس صوبے سے نہیں ہے اور اکثر کا ریکارڈ مشکوک نظر آ رہا ہے اور جیسے جیسے تصدیق ہو گی یہ چیزیں بھی قوم کے سامنے رکھی جائیں گی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ وہاں سے کلاشنکوف، غلیلیں اور پیٹرول بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے اور یہ ساری چیزیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب قوم کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ایسا شخص جو بدقسمتی سے اس ملک کا وزیراعظم رہا ہے اور آگے بھی بننے کا دعویدار ہے اس کا کردار کیا ہے، وہ اس ملک کی نوجوان نسل اور اپنی جماعت کو کس طرح کے راستے پر چلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں سے جو کچھ برآمد ہوا ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کا مقصد اس ملک میں فتنہ، افراتفری اور انارکی پھیلانا ہے اور یہی اس کا ایجنڈا ہے اور یہ پچھلے 10سال سے اپنے اس ایجنڈے پر گامزن ہیں، اپنے پونے چار سال کی حکومت کے دوران بھی یہ آمادہ فساد رہا ہے اور یہ کہتا تھا کہ میں اپوزیشن کو ختم کردوں، مجھے اگر اختیار مل جائے تو میں 500 لوگوں کو پھانسی چڑھادوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ کہہ رہے تھے کہ منی لانڈرنگ اور بیرون ملک پیسے بھیجنے کی بنیاد پر میں ان کو پھانسی دینا چاہتا ہوں، اس وقت اس کی فرنٹ مین اربوں روپے باہر منتقل کر رہی تھی اور 12 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کر رہی تھی، وہ ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگا کر خود القادر ٹرسٹ کے نام پر 7 ارب روپے کی پراپرٹی اپنے نام کرائی اور اس کے ٹرسٹی یہ خود اور ان کی اہلیہ ہیں، اسی طرح توشہ خانہ کی چوریاں اور ٹیریان وائٹ کے کیسز ہیں، انہیں معلوم ہے کہ ان کیسز میں سزا ہو گی تو عدالتوں میں جانے سے انکار کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے اپنے لوگ زخمی کروائے اور وہاں ہر قسم کی مشکل برداشت کی، ان کے سر پھٹے اور اینٹی رائٹ پولیس گئی تو وہاں کلاشنکوف سے مسلح دہشت گرد موجود تھے، شرپسند موجود تھے، انہوں نے چار دن ان کی دہشت گردی اور شرپسندی کا سامنا کیا لیکن عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے اتنا دباؤ بڑھایا کہ اسے کہنا پڑا کہ میں عدالت میں پیش ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے سے ایک دن پہلے اسے تمام کیسز سے ضمانت قبل از گرفتاری دی گئی، ایک طرف ایک آدمی عدالتی حکم کی تعمیل سے انکاری ہے، عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے جانے والے لوگوں کے سر پھاڑ رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھر برسا رہا ہے اور دوسری جانب اسے تھوک کے حساب سے ضمانت قبل از گرفتاری کا فائدہ دیا جا رہا ہے، اس قسم کا ثبوت انہیں مزید بدمعاش بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

رانا ثنااللہ نے عمران خان کی کارکنوں کے ہمراہ عدالت آمد کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توقع یہ کی جانی چاہیے کہ اس قسم کی غنڈہ گردی اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھے جانے والے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو اور عدالت کو عمران خان کو یہ حکم دینا چاہیے تھا کہ گاڑی سے اترو اور آ کر عدالت میں پیش ہو اور اگر آپ پیش نہیں ہوں گے تو میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دوں گا، ایسا ہونا چاہیے تھا تاکہ اس قسم کے فتنے کو مزید نہ پنپنے نہ دیا جائے اور اس کی مزید حوصلہ افزائی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں انتہائی افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو گاڑی میں ہی حاضری لگوانے کی سہولت دی گئی اور کہا گیا کہ گاڑی میں بیٹھ کر ہی دستخط کر دیں، آپ کی حاضری ہو گئی تو آپ گھر جائیں اور سنا ہے کہ جس فائل پر حاضری لگائی تھی وہ بھی گم ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی عدالتی رویے نے عمران خان کی سرکشی میں اضافہ کیا ہے، یہ سرکشی دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ختم ہو سکتی ہے، یہ ایک بزدل انسان ہے، اسے جیل سے اتنا خوف ہے کہ جس دن یہ گرفتار ہوا مجھے لگتا ہے کہ اسے اسی وقت جیل جانے سے پہلے اٹیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ قوم ادراک کرے کہ عمران خان ملک میں انارکی چاہتا ہے، یہ سیاست دان نہیں ہے، اس کا کوئی بھی رویہ سیاسی نہیں ہے، کوئی بھی رویہ جمہوری نہیں ہے، یہ حکومت میں ہوتا ہے تو اپوزیشن کو مار دینا چاہتا ہے اور اپوزیشن میں ہوتا ہے تو حکومت کو ختم کر دینا چاہتا ہے لہٰذا قوم اس کا ادراک کر کے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے، یہ پاکستان کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ زمان پارک سے برآمد اسلحہ ناجائز ہے اور لائسنس یافتہ نہیں ہے، باقی برآمد ہونے والی چیزیں آپ کے سامنے ہیں، جہاں تک جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی بات ہے تو اس میں بہت سارے لوگ مسلح تھے، ان کے پاس باقاعدہ اسلحہ دکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کو اس سطح پر نہیں لے جانا چاہتے جس سطح پر وہ لے جا کر اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس ملک کو افراتفری اور فتنے کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

TAGGED:جیل بچاؤ تحریک چلا رہا تھاعمران خان اپنے گھر میں مورچہ زننوگو ایریا قائم کیا ہوا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا:5 ہزارPTI سوشل میڈیاانفلوئنسرسرکاری تنخواہ پربھرتی کا انکشاف
Next Article سانپ کے حملے، بلی کے دفاعی وار پر مبنی ویڈیو وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی

(ویب ڈیسک): ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 8…

June 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔دو روز قبل اسلام…

November 30, 2024
پاکستان

عمران نے بطور وزیراعظم سائفر وصول کیا اور گم کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی…

October 27, 2023
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹایا جائے؛ عدالت

کراچی(نجات نیوز): سندھ ہائیکورٹ نےا داکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔…

January 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?