Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مولانافضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں؛ ترجمان دفتر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مولانافضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں؛ ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان

مولانافضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں؛ ترجمان دفتر خارجہ

Published January 11, 2024
Tags: Featured مولانا فضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں واپسی پر ان سے بریفنگ لیں گے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو سپورٹ نہیں کر رہی، افغانستان کے دورے سے واپسی پر ان سے بریفنگ لیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی، نگران وزیر خارجہ نے مستقبل کے وبائی امراض کیخلاف عالمی شراکت داری پر روشنی ڈالی، کانفرنس کا اختتام آج اسلام آباد میں اعلامیہ کے ساتھ ہو گا۔

غزہ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا جنوبی افریقا کے اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو پاکستان سراہتا ہے اور ہم جنوبی افریقا کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان جنوبی افریقا کے اس قانونی عمل کو بروقت سمجھتا ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، ایسا حل جس میں فلسطین کی1967 سے قبل کی سرحدیں ہوں اور القدس بطور دارالحکومت ہو۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا 70 سال سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے، بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی کتاب نہیں پڑھی تاہم اجے بساریہ کے بیان سے متعلق میڈیا رپورٹ دیکھی ہیں، پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی گیم کے لیے کیا گیا تھا، ایک پروفیشنل سفارتکار کی جانب سے ایسا بیان حیران کن ہے، یہ بھارت کی فسطائی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

جمعیت علما اسلام کے وفد کے دورہ افغانستان سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومت پاکستان اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کے دورے کو سپورٹ نہیں کر رہی، مولانا فضل الرحمان کے دورے اور ملاقاتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، یہ ایک نجی دورہ ہے، دورے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے بریفنگ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے کئی حملے کیے، ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کی عبوری حکومت ایکشن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی میں یقین رکھتا ہے، افغان وزیر کامرس کے دورے کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، امید ہے ڈائیلاگ کے ذریعے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔

TAGGED:Featuredمولانا فضل الرحمان نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیںواپسی پر ان سے بریفنگ لیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور ہائی کورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فضل محمد پراے این پی کا حملہ
Next Article چین میں انتہائی نایاب بلڈ گروپ ’پی‘ کی جینیاتی ترتیب دریافت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت بے شرم ہوچکی ہے، اس سب…

October 31, 2024
دنیا

صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری

(ویب ڈیسک): ہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر…

May 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

وفاق اور پنجاب کامشترکہ اجلاس: غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سےشروع ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو 15اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے…

March 19, 2024
پاکستانکاروبار

“اظہار بھی مشکل ہے، چپ رہ بھی نہیں‌سکتے” IMFملکی خودمختاری کیلئے خطرہ ہے، بجٹ میں ٹیکس انکے دباؤ پر لگایا؛ وزیر دفاع

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وفاقی بجٹ پر اعتراض داغ دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام…

July 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?