Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل پر میزائل حملہ:غزہ اور لبنان میں جشن،حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے؛ ایران
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل پر میزائل حملہ:غزہ اور لبنان میں جشن،حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے؛ ایران
دنیا

اسرائیل پر میزائل حملہ:غزہ اور لبنان میں جشن،حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے؛ ایران

Published October 2, 2024
Tags: Featured ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ غزہ اور لبنان میں جشن
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سیکڑوں میزائل فائر کیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

جولائی میں ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں اس حملے کا جواب دینے کے لیے دباؤ تھا تاہم ایران نے اس حملے کا جواب نہیں دیا تھا۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ لمحے قبل ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سیکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن اعلیٰ قومی سلامتی کی منظوری، چیف آف آرمی اسٹاف کی اطلاع اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی حمایت سے کیا گيا ہے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب نےخبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے، ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے اس آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد اپریل میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

جولائی میں ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں اس حملے کا جواب دینے کے لیے دباؤ تھا تاہم ایران نے اس حملے کا جواب نہیں دیا تھا۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

TAGGED:Featuredایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعدحملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہغزہ اور لبنان میں جشن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی
Next Article اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے کا اعتراف کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا کپتان- شاداب خان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے…

March 13, 2023
پاکستان

پاکستان پوسٹ کا ججز، سفارتکاروں سمیت ہائی پروفائل کی ڈاک کو چیک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پوسٹ نے ججز، سفارت کاروں اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک…

April 5, 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے…

May 2, 2024
انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سےزیورات چوری

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے…

May 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?