Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ملک گیر ہڑتال ملتوی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ملک گیر ہڑتال ملتوی
پاکستانکاروبار

حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ملک گیر ہڑتال ملتوی

Published July 19, 2025
Tags: Featured چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہفتے کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر برادری نے ہفتے کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی کردی، تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات مان لئے، ایف بی آر کو ملے اختیارات فی الحال استعمال نہیں کیے جائیں گے۔یہ بات مذاکرات کے بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دیگر تاجر تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال نہیں کی جائے گی پورے پاکستان کی ٹریڈ باڈیز ہمارے ساتھ ہیں، فیڈریشن کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہتی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ فنانس ایکٹ کی مختلف ترامیم پر ہمارے تحفظات تھے، حکومت نے فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 37 اے پر نظر ثانی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے اور فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 40 بی پر بھی نظر ثانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان تجاویز کی حتمی منظوری دیں گے، لہٰذا پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان نہیں ہوگا، ممکن ہے شاید ایک دو جگہوں پر ہڑتال ہو۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ گوجرانولہ اور کوئٹہ چیمبر کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے، ان کے علاوہ کراچی ، لاہور اور فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہڑتال نہیں کی جائے گی کیونکہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پائی جانے والی چپقلش ختم ہوچکی ہے۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پہلی بار فیڈریشن اور انجمن تاجران ایک ساتھ کھڑے ہیں، ابھی ملک گیر ہڑتال کی ضرورت نہیں ہے، تاجر برادری کے مسائل مشترکہ ہیں ہارون اختر نے چار نکات پر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کے ساتھ چار گھنٹے مذاکرات کیے ہیں، وزیر اعظم نے ہارون اختر کو مسائل کرنے کا اختیار دیا ہے۔

صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مسائل حل ہوجائیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔

TAGGED:Featuredچیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزحکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیابہفتے کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین نے اپنی بیٹری خود تبدیل کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا
Next Article لاس اینجلس کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں زور دار دھماکا، 3 اہلکار سمیت ہلاکتوں کی اطلاع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 255 روپے پر فروخت

کراچی (فنانس مانیٹرنگ ڈیسک): ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا…

January 26, 2023
دنیا

جوبائیڈن کی انتخابی مہم: کیرولینامیں دوران تقریرفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے

کیرولینا - امریکا (ویب ڈیسک): جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع…

January 9, 2024
کھیل

سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں! موت جہاں لکھی ہے آئے گی، جاوید میانداد

(ویب ڈیسک ):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ جاوید میانداد نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

April 13, 2023
پاکستان

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا، اقوام متحدہ سے رابطے میں ہیں: وزیر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے غریب عوام کی…

October 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?