Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انسانی دماغی بافت کی نئی تحفظاتی تہہ دریافت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > انسانی دماغی بافت کی نئی تحفظاتی تہہ دریافت
صحت

انسانی دماغی بافت کی نئی تحفظاتی تہہ دریافت

Published January 8, 2023
Tags: Featured انفیکشن اور سوزش تحقیق دماغ کے اندر مدافعتی خلیوں
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سائنس دانوں نے دماغ کے اندر مدافعتی خلیوں کے حامل بافتوں کی ایک نئی تہہ دریافت کی ہے جو انفیکشن اور سوزش سے بچانے کا کام کرتی ہے۔ جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنس دانوں نے ان جھلیوں کا مطالعہ کیا جو دماغ کو ڈھکتی ہیں اور اس کو اور ریڑھ کی ہڈی کو ایک مخصوص مائع سے ڈھانپ کر رکھتی ہے جس کے سبب ان کو جھٹکے یا چوٹ سے تحفظ ملتا ہے۔

اب تک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ان جھلیوں کی تین تہیں ہوتی ہیں جن کو ’میننجیز‘ کہا جاتا ہے اور یہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت کرتی ہیں۔ ان تہوں میں ڈیورا، اریکنائڈ اور پیا مادہ شامل ہوتی ہیں۔
نئی تحقیق میں سائنس دانوں کی ٹیم، جس میں امریکا کی یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سینٹر کے محققین بھی شامل تھے، نے اریکنائڈ تہہ کے نیچے موجود جگہ کو مزید تقسیم کیا۔

نودریافت شدہ اریکنائڈ تہہ کی ذیلی جگہ کو ’سب اریکنائڈل لِمفیٹک-لائک ممبرین‘ (SLYM) کا نام دیا گیا ۔یہ تہہ ڈیورا اور اریکنائڈ تہہ کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتی ہے۔

محققین کے مطابق SLYMجھلی کی ایک قسم ہے جو کو میسوتھیلیئم کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی جھلی ہوتی ہے جودل اور پھیپھڑوں جیسے جسم کے دیگر اعضاء کو تحفظ دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ تہہ بہت باریک اور نازک ہوتی ہے اور اس کے کنارے پر ایک یا چند خلیے موجود ہوتے ہیں۔ گزشتہ مطالعوں میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ اس قسم کی جھلی اعضاء کا حصار کرتی ہیں اور ان کو بچاتی ہیں جبکہ ان میں مدافعتی خلیوں کی نشونما ہوتی ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ یہ تہہ دماغ کے دفاع کے لیے اہم ہوسکتی ہے اور دماغ کو پہنچائی جانے والی دوا پر اثر رکھ سکتی ہے۔

TAGGED:Featuredانفیکشن اور سوزشتحقیقدماغ کے اندرمدافعتی خلیوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article علیم خان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید
Next Article پاکستانی فلمسازکی اسلاموفوبیا پر مبنی فلم نےلندن فلم فیسٹیول لوٹ لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لندن: الطاف حسین سڑک پر آگئے ، پارٹی پراپرٹی کا کیس ہارگئے

لندن (ویب ڈیسک): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی پارٹی قیادت کے بعد لندن میں موجود جائیداد سے…

March 13, 2023
دنیا

بیلاروس کی کوششیں رنگ لے آئیں، ویگنر گروپ کا دستوں کو واپس کیمپوں میں جانے کا حکم

ماسکو (ویب ڈیسک): بیلاروس کی باغی ویگنر گروپ اور روسی قیادت کےدرمیان مصالحت کی کوششیں رنگ لے آئیں۔روسی خبرایجنسی کے…

June 25, 2023
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کورٹ مارشل کیا جائے؛ باسط علی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): سابق ٹیسٹ بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔قومی ٹیم…

August 15, 2025
کھیل

بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ میسی مشکل میں پھنس گئے

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے معروف فٹبالر لیونل میسی کو بغیر بتائے…

May 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?