Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ
پاکستانکاروبار

بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Published August 28, 2023
Tags: Featured بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا چھتوں پر نصب سولر پینلز کی نیٹ میٹرنگ کے اقدام کا بھی جائزہ صارفین کو کپیسٹی چارجز کی مد میں 2 کھرب روپے ادا کرنے ہوں گے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، نگراں حکومت نے کی بجلی چوری روکنے کے لیے ایک ہفتے میں کابینہ اجلاس میں آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے مسودے میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کو بھی بجلی چوری تصور کیا جائے گا۔ حکومت ملک بھر میں انسداد چوری بجلی فورس قائم کریگی جس سے نہ صرف بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کے بلوں کی وصولی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کو سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔

حکومت نے لوگوں کی جانب سے اپنی چھتوں پر نصب سولر پینلز کی نیٹ میٹرنگ کے اقدام کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جیساکہ اس کی وجہ سے کپیسٹی چارجز کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے جو مہنگے بلوں کا بنیادی ذریعہ ہے۔

حکومت نے مالی سال 2023-24 میں صارفین سے 3.29 ٹریلین روپے وصول کرنے ہیں جس میں سے صارفین کو کپیسٹی چارجز کی مد میں 2 کھرب روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ملک میں 41000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 1000 میگاواٹ شمسی توانائی ملک بھر میں لوگ اپنی چھتوں پر تیار کر رہے ہیں اور اپنی اضافی شمسی توانائی حکومت کو فروخت کر رہے ہیں۔

1000 میگاواٹ کے سولر پینلز کی وجہ سے سسٹم کی بجلی فروخت نہیں ہو رہی اور اس کے نتیجے میں بجلی کے کیپسٹی چارجز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کا فیصلہ اتوار کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

پاور ڈویژن اور ڈسکوز حکام نے گردشی قرض، کپیسٹی چارجز کی 2 کھرب روپے کی ادائیگی پر پریزنٹیشن دی۔ پاور ڈویژن کے سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ چوری اور وصولی (ریکوری) کے نقصانات 550 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ جہاں تک مہنگائی کے شکار عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے کا تعلق ہے تو پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران، اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ حکومت اپنے 9 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض کے تحت آئی ایم ایف کے سخت مالی نظم و ضبط میں ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے مل کر 48 گھنٹوں میں معاملےکا حل نکالیں گے۔

فنانس ڈویژن بجلی کے بلوں پر ٹیکس میں کسی قسم کے ریلیف کے بارے میں آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے گاتاہم سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری ریلیف کے طور پر بجلی کے بلوں میں سے 35 فیصد کٹوتی کرنی چاہیے اور آنے والے موسم سرما کے پانچ مہینوں میں کٹوتی کی گئی رقم صارفین تک پہنچائیں اور عوام کو ریلیف دینے کا یہی واحد نسخہ ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ موسم سرما میں بجلی کے بل کم ہوجاتے ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم میں بجلی کی کھپت صرف 10 تا 12 کے میگاواٹ ہو جاتی ہے جیسا کہ زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے ایئر کنڈیشنر اور پنکھے بند رہتے ہیں۔

TAGGED:Featuredبجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاچھتوں پر نصب سولر پینلز کی نیٹ میٹرنگ کے اقدام کا بھی جائزہصارفین کو کپیسٹی چارجز کی مد میں 2 کھرب روپے ادا کرنے ہوں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لیبیا کی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، ملک میں ہنگامے، وزیر خارجہ معطل
Next Article عمران خان کو جیل میں گھر جیسی سہولیات: ٹی وی ، اخبار، کتابیں، ٹیبل کرسی اور میٹرس و صفائی عملہ فراہم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر نادر علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار، صارفین کا پابندی کا مطالبہ

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی یوٹیوبر نادر علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہیں اور اب صارفین…

August 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

پیر جو گوٹھ کے قریب باپ بیٹے سمیت 3 افراد اغوا کے بعد قتل

پریالو/پیر جوگوٹھ ( نجات نیوز): پریالو کے قریب مسلح افراد نے بیٹے سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا اور…

January 1, 2023
پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ماریہ کیستاھ زیادتی نہیں ہوئی، DNAرپورٹ:کردار پر شک کی بنیاد پرباپ اور بھائی نےقتل کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک): ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی ماریہ کے…

April 19, 2024
سلیکٹر محمد وسیم
کھیل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?