Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین گنڈاپور کی ملک بند کرنے کی دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین گنڈاپور کی ملک بند کرنے کی دھمکی
پاکستان

اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین گنڈاپور کی ملک بند کرنے کی دھمکی

Published November 2, 2024
Tags: Featured اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے پُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں صوابی انٹرچینج پر بڑا اجتماع علی امین گنڈاپور فائنل کال دیں گے نکلنا اور ملک بند کرنا ہے
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، 9 نومبر کو صوابی انٹرچینج پر بڑا اجتماع کریں گے اور اس کے بعد فائنل کال دیں گے۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، خبر دار کررہا ہوں یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک پلان بنایا ہے اس پر کام شروع ہے، فائنل کال کیلئے تیار ہیں حکومت سے جان چھڑانی پڑے گا، ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، 9 نومبر کو صوابی کے مقام پر اجتماع کرینگے، پہلے ہم نے جلسے کا اعلان کیا تھا اب اجتماع کرینگے، پورے ملک سے لوگوں کو جمع کریں گے، 9 نومبر کو فائنل کال دینگے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب ہم فائنل کال دے کر نکل رہے ہیں اپنے گھر میں بتاکر آئیں، اب ہم نکل کر اپنے حقوق واپس لے کر ہی جائیں گے، مشاورت ہوگئی کیسے نکلنا اور ملک بند کرنا ہے ، حکومتی تیاریوں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا چکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ جھوٹ بولنے کی ضرورت ہے، میں اپنے گھروالوں کو بھی بتا کر نکلوں گا جو ہوگا دیکھا جائے گا، جلسہ ہم نے منسوخ نہیں کیا ہم اجتماع کی صورت میں جمع ہونگے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہر بندہ تجزیہ نگار بنا ہوا ہے کہ ڈیل ہو گئی، میرا پارٹی کے ورکرز کو پیغام ہے یہ لوگ آپ کو کنفیوز کریں گے، میں سچ بات کرتا ہوں سب کو معلوم ہے پارٹی کیلئے کس نے کیا کیا؟ میری بات میں خود بتاؤں گا دوسروں کی بات پر کیوں یقین کررہے ہیں؟ میرے تو اب مذاکرات نہیں ہورہے جن کے ہورہے ہیں وہ جواب دیں۔

ڈی چوک کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے بتایاکہ میں جب ڈی چوک سے گیا تھا تو بتا کر گیا تھا، ہم نے ثابت کیا ہم آسکتے ہیں اور پر امن آسکتے ہیں، انہوں نے کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، موبائل فون ابھی تک واپس نہیں ملے جو موبائل انہوں نے لیے وہ واش ہوچکے تھے ان کو کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پشاور میں جلسے کا اعلان ہوا تھا لیکن اب اس جلسے کے بجائے صوابی میں اجتماع کریں گے، صوابی اجتماع میں آئندہ کا لائحہ عمل دینا ہے کہ کیسے جمع ہونا ہے،کیا تیاری کرنی ہے؟ صوابی اجتماع میں پورے ملک میں پارٹی اور کارکنوں کو ذمہ داری دینی ہے۔

TAGGED:Featuredاب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گےپُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیںصوابی انٹرچینج پر بڑا اجتماععلی امین گنڈاپورفائنل کال دیں گےنکلنا اور ملک بند کرنا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Next Article اوزون میں سوراخ بحالی کی طرف گامزن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

دبئی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد ہلاک

دبئی (ویب ڈیسک): دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ دبئی…

April 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلمسازکی اسلاموفوبیا پر مبنی فلم نےلندن فلم فیسٹیول لوٹ لیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی فلمساز کی انڈیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر مبنی دستاویزی فلم نے لندن فلم فیسٹیول…

January 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر بننے کا شوق: کنگنانے اپنی فلم کے لیے سب کچھ داؤ پر لگادیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 'ایمرجنسی ' کے حوالے سے کچھ انکشاف…

January 23, 2023
دنیا

شام کے ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

دمشق (ویب ڈیسک): اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شام کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسرائیل کے…

April 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?