Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نوشکی:ایف سی قافلے پر خود کش حملہ، 3 اہلکار، 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نوشکی:ایف سی قافلے پر خود کش حملہ، 3 اہلکار، 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک
پاکستانتازہ ترین

نوشکی:ایف سی قافلے پر خود کش حملہ، 3 اہلکار، 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ہلاک

Published March 16, 2025
Tags: ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے بلوچستان کے ضلع نوشکی قومی شاہراہ این 40
Share
SHARE

کوئٹہ(ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے میں 3 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری مؤثر جوابی کارروائی کی اور ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔بزدلانہ خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہوگئے۔ دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کے مطابق دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، بلوچستان کا ہر فرد اس پاک دھرتی کے لیے اپنا لہو پیش کرنے واکے شہداکے خون کا مقروض ہے۔

TAGGED:ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکےبلوچستان کے ضلع نوشکیقومی شاہراہ این 40
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملہ،فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی
Next Article 8 ویں‌مشن کی ناکامی کے بعد:ایلون مسک کا آئندہ سالایک اور اسٹار شپ مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ پر پھر سے پی پی پی کا راج: تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100…

February 10, 2024
پاکستان

بلوچستان میں مہنگائی کا جن بے قابو، آٹے اور چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

(ویب ڈیسک ): بلوچستان میں مھنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد…

September 3, 2023
پاکستان

ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی…

October 26, 2024
پاکستانکاروبار

ورلڈ بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی بینک نے پانی اور زراعت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر صوبائی حکومت…

April 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?