Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمرگل اور سعید اجمل ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بولنگ کوچز مقرر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > عمرگل اور سعید اجمل ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بولنگ کوچز مقرر
کھیل

عمرگل اور سعید اجمل ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بولنگ کوچز مقرر

Published November 21, 2023
Tags: Featured سعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوں میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2012 کا ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ان دونوں کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں، وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

سعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا۔ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

TAGGED:Featuredسعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوںمیرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران نے ہماری 28 سالہ خوشگوار زندگی تباہ کردی؛خاور مانیکا کےتہلکہ خیز انکشافات
Next Article اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

بجلی کے بل میں کمی کیلیے یہ آسان طریقے اپنائیں

کراچی (ٹیک ڈیسک): یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ برسوں کے دوران…

June 16, 2023
پاکستانکاروبار

سی پیک پاکستان کیلیے اہم اقتصادی محرک ہے، ورلڈ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سی پیک میں پاکستان کیلیے بے پناہ مواقع ہیں، سی…

March 9, 2023
کھیل

آئی ایل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی پلئیرز رواں سال کھیلتے دیکھائی دیں گے

(ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی…

August 3, 2023
پاکستان

نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے ہونے کا امکان

دبئی (ویب ڈیسک): گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت…

June 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?