Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: CBC، DHA کراچی: پراپرٹی ٹیکس میں %100 سے زائد اضافہ،علاقہ مکین پریشان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > CBC، DHA کراچی: پراپرٹی ٹیکس میں %100 سے زائد اضافہ،علاقہ مکین پریشان
کاروبار

CBC، DHA کراچی: پراپرٹی ٹیکس میں %100 سے زائد اضافہ،علاقہ مکین پریشان

Published August 16, 2023
Tags: Featured عدالت کے حکم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں رہنے والے لوگوں کو سالانہ پراپرٹی ٹیکس بھیجنے کے فیصلے پر رہائشی سخت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس پراپرٹی ٹیکس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کرائے کی نئی قیمتوں کے مطابق 3 برس کے اندر دوسری بار نظر ثانی کی گئی ہے۔

100 فیصد یا اس سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس بھیجے جانے پر بہت سے رہائشی حیران ہیں، ایسے ہی ایک کیس میں پراپرٹی ٹیکس کی رقم تقریباً ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دی گئی ہے، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں بلاجواز 100 فیصد سے زائد اضافے کے متعدد کیسز موجود ہیں۔

انہوں نے سالانہ پراپرٹی ٹیکس کے نام پر ’غیر ضروری اور اضافی چارجز‘ کی ادائیگی کے مطالبے پر شدید مایوسی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ سی بی سی پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیسے کر سکتا ہے، جسے انہوں نے سراسر ’غیر منصفانہ اور غیر ضروری‘ ہے۔

سی بی سی کی جانب سے ان کی شکایات کا جواب نہ دینے کے بعد انہوں نے اس معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ڈی سی کے صدر عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ہم نے پراپرٹی ٹیکس میں غیر ضروری اضافے پر سی بی سی سے پوچھ گچھ کی ہے جس پر انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ عدالت کے حکم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سی بی سی والے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پراپرٹی ریٹس کے مطابق سالانہ کرائے کی قیمت طے کی ہے لیکن ہمارے نقطہ نظر سے یہ قدم غیرقانونی ہے کیونکہ قانون کے مطابق سالانہ کرائے کی قیمت 3 سال میں صرف ایک بار بڑھ سکتی ہے لیکن وہ اسے 3 سال میں دوسری بار بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی بی سی نے رہائشیوں میں خوف پھیلانے کے لیے اُن تجارتی اور رہائشی پراپرٹیز کو سیل کرنا بھی شروع کر دیا ہے جن پر پراپرٹی ٹیکس تاحال ادا نہیں کیا گیا، اس صورتحال میں پراپرٹی مالکان کا خیال ہے کہ ان کے پاس سی بی سی کے مطالبے کے مطابق ادائیگی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، تاہم اس معاملے پر علاقہ مکینوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ علاقہ مکین متحد ہو کر ایسے اقدامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کریں کیونکہ اس وقت خاموش رہنے سے انہیں پراپرٹی ٹیکس میں مزید غیرضروری اضافے کی اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی کے پلیٹ فارم سے یہاں کے رہائشی دیگر معاملات مثلاً پانی کی تقسیم، اسٹارم واٹر ڈرین بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کھدائی، انفرااسٹرکچر کے مسائل وغیرہ کے لیے بھی عدالت جا چکے ہیں۔

سی بی سی کے خلاف درخواست دائر کرنے کے خواہاں رہائشیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے پراپرٹی ٹیکس کے بل اور دیگر دستاویزات سی ڈی سی کے پاس لے آئیں جس کے بعد انہوں نے قانونی مشیروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سی ڈی سی کی کور کمیٹی کی جانب سے ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اب یہ انفرادی کیسز کا جائزہ لے گی اور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے معاملے کے حوالے سے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے دیگر پرانے اور نئے رہائشیوں سے بھی رابطہ کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وکالت نامے اور پاور آف اٹارنی پر دستخط ہو چکے ہیں، پٹیشن بھی لکھی جا چکی ہے، ہم آئندہ ہفتے عدالت جائیں گے۔

سی بی سی سے اس معاملے پر مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، دوسری جانب ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کیا، لہذا اس حوالے سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

TAGGED:Featuredعدالت کے حکم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار کی گرفتاری معطل، SSP اور DC اسلام آباد پر فرد جرم عائد ہو گی
Next Article واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

پاکستانی نژاد انجم چوہدری پر دہشتگردی کا الزام ثابت، برطانوی عدالت نےعمر قید کی سزا سنادی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق…

July 30, 2024
دلچسپ و عجیب

30 سال سےلاپتہ اور قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون زندہ مل گئی

پٹسبرگ (ویب ڈیسک): گزشتہ تین دہائیوں سے پہلے گم شدہ اور پھر قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون آخرکار،…

March 6, 2023
کھیل

کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانیوالی معروف شخصیات میں شامل

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی…

June 19, 2023
پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا.ذرائع کے مطابق اجلاس میں…

January 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?