Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا
کھیل

پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا

Published January 7, 2023
Tags: Featured سرفراز کی شاندار سنچری سیریز ڈرا ہوگیا عوام کو ہٹلریاد
Share
SHARE

کراچی (نجات نیوز): سرفراز کی شاندار سنچری، پاک-نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ برابری پر ختم ہونے پر پورا ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگیا. پٌاکستان نے سرفراز احمد کی شان دار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دومیچوں کی سیریز کا آخری میچ نتیجہ خیز ہونے سے بچالیا اور سیریز برابری پر ختم ہوگئی۔جس پر عوام کی آپس کی سرگوشیوں میں ہٹلر کو یاد کرتے سنا گیا .

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے صفر پر دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق کا ساتھ دینے شان مسعود آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر امام اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔

کپتان بابر اعظم اور شان مسعود نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 77 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر لیگ کی جانب جاتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں قومی ٹیم کے کپتان وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 27 رنز بنائے تھے۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مائیکل بریسویل نے اپنے اگلے اوور میں ایک اور اہم شکار کرتے ہوئے شان مسعود کی 35 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

80 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے سیریز میں اپنی لگاتار چوتھی نصف مکمل کر لی۔

سعود شکیل اور سرفراز اس موقع پر چھٹی وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز تک پہنچایا اور شراکت داری کے اس سلسلے کو مزید دراز کیا۔

سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی طویل شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور ٹیم کو جیت کی امید دلائی۔سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے ساتویں نمبر پر آغاسلمان میدان میں آئے اور 83 گیندوں پر 70 رنز کی قیمتی شراکت کی جبکہ سرفراز سنچری مکمل کی۔ سابق کپتان سرفراز نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 135 گیندوں پر ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔

آغاسلمان 40 گیندوں پر 30 قیمتی رنز بنا کر ایک ایسے وقت پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے۔

حسن علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ نیا گیند لیا اور 282 کے اسکور پر کپتان ساؤدھی نے بھرپور فائدہ اٹھاتےہوئے حسن علی کی وکٹ حاصل کی اور اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے 37 رنز کی ضرورت تھی۔

سرفراز احمد اختتامی اوور کے کھیل کے دوران نیوزی لینڈ کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنسے اور باہر جاتی ہوئی گیند ان کے گلوز کو چھو کر پیچھے کھڑے کیسن ولیمسن کے ہاتھوں میں جا پہنچی۔

کین ولیمسن کے ایک اچھے کیچ کے نتیجے میں پاکستان کو 9 ویں کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور سرفراز 118 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

نسیم شاہ اور ابرار احمد نے آخری وکٹ میں 16 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کو شکست سے بچاتے ہوئے میچ برابری پر ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 304 رنز بنالیے تھے اور جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔ نسیم شاہ نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 اور ابرار احمد 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان ساؤدھی اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

سرفراز احمد کو شان دار سنچری کے ذریعے پاکستان کو شکست سے بچانے پر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TAGGED:Featuredسرفراز کی شاندار سنچریسیریز ڈرا ہوگیاعوام کو ہٹلریاد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گندا ہے پر دھنداہے:گیس، پیٹرول مہنگاکیاجائے؛ پاکستان بزنس کونسل
Next Article کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجوہات جانتے ہیں؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

ماسکو میں سیلز مینیجر اپنی نوکری کے پہلے دن ہی 53 آئی فونز لے اُڑا

ماسکو (ویب ڈیسک): ایک روسی شخص کو حال ہی میں ماسکو کے الیکٹرانکس اسٹور میں کام کے پہلے ہی دن…

November 7, 2023
پاکستان

خراب ملکی حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے؛ نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 4 سال میں عوام بدحال ہوگئے۔ لندن…

January 20, 2023
دنیا

روس پر حملے کیلیے یوکرین کو مسلح کرنے کے امریکی خفیہ دستاویزات لیک ، پینٹاگون پریشان

پینٹاگون (ویب ڈیسک): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے انتہائی…

April 11, 2023
دلچسپ و عجیبصحت

مظفر گڑھ میں انوکھے بچے کی پیدائش، دل سینےباہر مگر تندرست

مظفر گڑھ (ہیلتھ ڈیسک): مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے بچے…

September 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?